aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gustaakhi-e-nigaah"
دونوں ہوں کیسے ایک جا مہدیؔ سرور و سوز دلبرق نگاہ ناز نے گر کے بتا دیا کہ یوں
رسوا اگر نہ کرنا تھا عالم میں یوں مجھےایسی نگاہ ناز سے دیکھا تھا کیوں مجھے
ہیں آج کیوں ذلیل کہ کل تک نہ تھی پسندگستاخی فرشتہ ہماری جناب میں
زخم شمشیر نگہ حیف کہ اچھا نہ ہواکرنے کو اس کی دوا ڈاکٹر انگریز آیا
آپ ہی مرکز نگاہ رہےجانے کو چار سو نگاہ گئی
جذب نگاہ شعبدہ گر دیکھتے رہےدنیا انہیں کی تھی وہ جدھر دیکھے رہے
اب لوگ اپنے آپ کو پہچانتے نہیںپیش نگاہ جیسے کوئی آئینہ نہ ہو
میں دیکھتا ہوں آپ کو حد نگاہ تکلیکن مری نگاہ کا کیا اعتبار ہے
یہی زمانۂ حاضر کی کائنات ہے کیادماغ روشن و دل تیرہ و نگہ بیباک
ہر سینہ آہ ہے ترے پیکاں کا منتظرہو انتخاب اے نگہ یار دیکھ کر
یہ کیا جگہ ہے دوستو یہ کون سا دیار ہےحد نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے
بچ گیا تیر نگاہ یار سےواقعی آئینہ ہے فولاد کا
حد نگاہ دیکھیے بننے کو غم گساراس کو بھی چپ کرائیے جو رو نہیں رہا
اک ذرا تیغ نگہ کو جو اشارا ہو جائےآپ کا نام ہو اور کام ہمارا ہو جائے
کرے ہے قتل لگاوٹ میں تیرا رو دیناتری طرح کوئی تیغ نگہ کو آب تو دے
ان بجلیوں کو رہنے دے اے شوخی نگاہشاید خبر نہیں ہے تجھے جل گیا ہوں میں
دل و نگاہ پہ طاری رہے فسوں اس کاتمہارا ہو کے بھی ممکن ہے میں رہوں اس کا
غضب ہوا کہ ان آنکھوں میں اشک بھر آئےنگاہ یاس سے کچھ اور کام لینا تھا
کتنا تنک صفا ہے کہ پائے نگاہ کاہلکا سا اک غبار ہے چہرے کے رنگ پر
ہر اک جگہ تری برق نگاہ دوڑ گئیغرض یہ ہے کہ کسی چیز کو قرار نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books