aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "guzaara"
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
دن گزارا تھا بڑی مشکل سےپھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
کئی سال سے کچھ خبر ہی نہیںکہاں دن گزارا کہاں رات کی
شرم آتی ہے کہ اس شہر میں ہم ہیں کہ جہاںنہ ملے بھیک تو لاکھوں کا گزارا ہی نہ ہو
تو مرے صبر کا اندازہ لگا سکتا ہےتیری صحبت میں ترا ہجر گزارا ہے میاں
ہر دسمبر اسی وحشت میں گزارا کہ کہیںپھر سے آنکھوں میں ترے خواب نہ آنے لگ جائیں
ایسی دنیا میں کب تک گزارا کریں تم ہی کہہ دو کہ کیسے گوارا کریںرات مجھ سے مری بے بسی نے کہا بے بسی کے لئے ایک تازہ غزل
اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ تو میں تمہارایا اس پہ مبنی کوئی تأثر کوئی اشارا تو میں تمہارا
کچھ اس طرح گزارا ہے زندگی کو ہم نےجیسے کہ خود پہ کوئی احسان کر لیا ہے
کچھ یوں لگتا ہے ترے ساتھ ہی گزرا وہ بھیہم نے جو وقت ترے ساتھ گزارا ہی نہیں
کسی کے ساتھ گزارا ہوا وہ اک لمحہاگر میں سوچنے بیٹھوں تو زندگی کم ہے
آرزو ہے سورج کو آئنہ دکھانے کیروشنی کی صحبت میں ایک دن گزارا ہے
مل کے لگا ہے آج زمانے ٹھہر گئےتجھ سے بچھڑ کے وقت گزارا نہیں گیا
لوگ جیتے ہیں کس طرح اجملؔہم سے ہوتا نہیں گزارا بھی
اے چمن والو چمن میں یوں گزارا چاہئےباغباں بھی خوش رہے راضی رہے صیاد بھی
میں تو شب فراق تھا تم ایک عمر تھیپھر بھی زیادہ تم سے گزارہ گیا مجھے
لوگ رو رو کے بھی اس دنیا میں جی لیتے ہیںایک ہم ہیں کہ ہنسے بھی تو گزارا نہ ہوا
ڈر رہا ہوں کہ سر شام تری آنکھوں میںمیں نے جو وقت گزارا ہے کوئی دیکھ نہ لے
وہ اک لمحہ سزا کاٹی گئی تھی جس کی خاطروہ لمحہ تو ابھی ہم نے گزارہ ہی نہیں تھا
اب کے مصروفیت عشق بہت ہے ہم کوتم چلے جاؤ تو فرصت سے گزارہ کر لیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books