aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "haal-e-dil-e-shaidaa"
سنا حال دل مجروحؔ شب کوکوئی حسرت سی حسرت تھی بیاں میں
ہم اتنے پریشاں تھے کہ حال دل سوزاںان کو بھی سنایا کہ جو غم خوار نہیں تھے
اس عشق میں نہ پوچھو حال دل دریدہتم نے سنا تو ہوگا وہ شعر مصحفیؔ کا
حال دل اغیار سے کہنا پڑاگل کا قصہ خار سے کہنا پڑا
آگے آتی تھی حال دل پہ ہنسیاب کسی بات پر نہیں آتی
حال دل ہم بھی سناتے لیکنجب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
مسکرائے وہ حال دل سن کراور گویا جواب تھا ہی نہیں
لکھی ہے حال دل میں ہائے ہوزیہ حال زار لکھا جا رہا ہے
حال دل پوچھتے ہو کیا تم نےہوتے دیکھا ہے دل اداس کہیں
صحافیوں کو کہاں حال دل سنا بیٹھےیہ ایک بات کئی زاویوں سے لکھیں گے
حال دل یار کو لکھوں کیوں کرہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا
مانوس ہو چلا تھا تسلی سے حال دلپھر تو نے یاد آ کے بدستور کر دیا
پوچھا اگر کسی نے مرا آ کے حال دلبے اختیار آہ لبوں سے نکل گئی
حال دل پر ہنسا کبھی رویایوں مری عمر بے ثبات گئی
حال دل کیوں کر کریں اپنا بیاں اچھی طرحروبرو ان کے نہیں چلتی زباں اچھی طرح
بس اک جھجک ہے یہی حال دل سنانے میںکہ تیرا ذکر بھی آئے گا اس فسانے میں
تجھ سے کہنا تھا حال دل لیکنتو بھی اے دوست آئنا نکلا
ہم نے جب حال دل ان سے اپنا کہاوہ بھی قصہ کسی کا سنانے لگے
حال دل کون سنائے اسے فرصت کس کوسب کو اس آنکھ نے باتوں میں لگا رکھا ہے
وہ اک لمحہ محبت کا جب اس نے حال دل پوچھاوہ اک لمحہ ہزاروں سال کی فرقت پہ بھاری تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books