aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "haartii"
میں اسے کیسے جیت سکتا ہوںوہ مجھے اپنا جسم ہارتی ہے
روز میں اس کو جیت جاتا تھااور وہ روز خود کو ہارتی تھی
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہےنئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے
دنیا میری بلا جانے مہنگی ہے یا سستی ہےموت ملے تو مفت نہ لوں ہستی کی کیا ہستی ہے
کچھ اور سبق ہم کو زمانے نے سکھائےکچھ اور سبق ہم نے کتابوں میں پڑھے تھے
مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہےکہ دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے
اپنی ہستی ہی سے ہو جو کچھ ہوآگہی گر نہیں غفلت ہی سہی
بعض اوقات کسی اور کے ملنے سے عدمؔاپنی ہستی سے ملاقات بھی ہو جاتی ہے
عاشق کی بھی ہستی ہے دنیا میں عجب ہستیزندہ ہے تو رسوا ہے مر جائے تو افسانہ
ہمیں بھی آ پڑا ہے دوستوں سے کام کچھ یعنیہمارے دوستوں کے بے وفا ہونے کا وقت آیا
چھپ گئے وہ ساز ہستی چھیڑ کراب تو بس آواز ہی آواز ہے
غم ہستی کا اسدؔ کس سے ہو جز مرگ علاجشمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہوتے تک
ہستی اپنی حباب کی سی ہےیہ نمائش سراب کی سی ہے
دل میں جو محبت کی روشنی نہیں ہوتیاتنی خوب صورت یہ زندگی نہیں ہوتی
وہ جو قصے میں تھا شامل وہی کہتا ہے مجھےمجھ کو معلوم نہیں یار یہ قصہ کیا ہے
جنہیں حاصل ہے تیرا قرب خوش قسمت سہی لیکنتیری حسرت لیے مر جانے والے اور ہوتے ہیں
کہیں خلوص کہیں دوستی کہیں پہ وفابڑے قرینے سے گھر کو سجا کے رکھتے ہیں
کس سے شکوہ کریں ویرانیٔ ہستی کا حیاتؔہم نے خود اپنی تمناؤں کو جینے نہ دیا
کون تو ہے کون میں کیسی وفاحاصل ہستی ہیں کچھ رسوائیاں
بیٹھتے جب ہیں کھلونے وہ بنانے کے لیےان سے بن جاتے ہیں ہتھیار یہ قصہ کیا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books