aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hairat-e-ishq"
آنکھ ٹک موندنے دے حیرت عشقایسی میں ٹکٹکی سے در گزرا
حیرتؔ کے غم کدے میں خوشی کا گزر کہاںآپ آ گئے تو رونق کاشانہ ہو گئی
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
جنوں ہوتا ہے چھا جاتی ہے حیرتکمال عقل اک دیوانہ پن ہے
تو جو تلوار سے نہلائے لہو میں مجھ کوغسل صحت ہوا بھی عشق کی بیماری سے
یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہےکہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے
نہ آؤ اس طرف اے حضرت عشقچلے جاؤ غریبوں کا یہ گھر ہے
حضرت عشق نے دونوں کو کیا خانہ خراببرہمن بت کدہ اور شیخ حرم بھول گئے
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
ہے منیرؔ حیرت مستقلمیں کھڑا ہوں ایسے مقام پر
مآل عزت سادات عشق دیکھ کے ہمبدل گئے تو بدلنے پہ اتنی حیرت کیا
ہر دکاں اپنی جگہ حیرت نظارہ ہےفکر انساں کے سجائے ہوئے بازار تو دیکھ
سعئ لا حاصل مداوائے مریض عشق ہےتھامنا ممکن نہیں گرتی ہوئی دیوار کا
کون اٹھائے عشق کے انجام کی جانب نظرکچھ اثر باقی ہیں اب تک حیرت آغاز کے
وفور بے خودیٔ عشق کے رموز نہ پوچھکئی دفعہ تو ترا نام بھی نہ یاد آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books