aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "halchal"
خود اپنی مستی ہے جس نے مچائی ہے ہلچلنشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل
کوئی آواز نہ آہٹ نہ کوئی ہلچل ہےایسی خاموشی سے گزرے تو گزر جائیں گے
کوئی ہلچل ہے نہ آہٹ نہ صدا ہے کوئیدل کی دہلیز پہ چپ چاپ کھڑا ہے کوئی
آج دریا میں عجب شور عجب ہلچل ہےکس کی کشتی نے قدم آب رواں پر رکھا
پانی میں ذرا دیر کو ہلچل تو ہوئی تھیپھر یوں تھا کہ جیسے کوئی ڈوبا ہی نہیں تھا
کوئی کنکر پھینکنے والا نہیںکیسے پھر ہو جھیل میں ہلچل کوئی
تمہارے اظہار عشق سے دل میں تھوڑی ہلچل ہوئی ہے لیکنتمہاری باتوں میں اس سے پہلے بھی آ چکا ہوں تمہیں پتا ہے
کنکر پھینک رہے ہیں یہ اندازہ کرنے کوٹھہرا پانی کتنی حمیراؔ ہلچل رکھتا ہے
نام میرا یاد کرکے چسکیوں کے بیچ میںکیا ہوئی ہے چائے کے کپ میں ترے ہلچل کبھی
آ عمر رفتہ حشر کے دم خم بھی دیکھ لیںطوفان زندگی کی وہ ہلچل اٹھا تو لا
کروٹوں سے بس کی بس میں اور ہلچل ہو گئیداستان عشق کتنوں کی مکمل ہو گئی
آرام کسے دیتی ہے ایام کی گردشسیدھا کوئی ہلچل میں کھڑا ہو نہیں سکتا
یہ دل ول کا دھڑکنا کچھ نہیں ہےترے سینے میں جو ہلچل ہے میں ہوں
اس نغمگی کا تھوڑا گنہگار میں بھی ہوںمجھ سے بھی اس جہان میں ہلچل رہی ہے دوست
رقیب قتل ہوا اس کی تیغ ابرو سےحرام زادہ تھا اچھا ہوا حلال ہوا
حلال رزق کا مطلب کسان سے پوچھوپسینہ بن کے بدن سے لہو نکلتا ہے
برا ہی کیا ہے برتنا پرانی رسموں کاکبھی شراب کا پینا بھی کیا حلال نہ تھا
ملے گا غیر بھی ان کے گلے بہ شوق اے دلحلال کرنے مجھے عید کا ہلال آیا
زاہد شراب ناب ہو یا بادۂ طہورپینے ہی پر جب آئے حرام و حلال کیا
جناب شیخ کو سوجھے نہ پھر حرام و حلالابھی پئیں جو ملے مفت کی شراب کہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books