aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hamesha"
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھناجہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
ہم تو کچھ دیر ہنس بھی لیتے ہیںدل ہمیشہ اداس رہتا ہے
آئے تو یوں کہ جیسے ہمیشہ تھے مہربانبھولے تو یوں کہ گویا کبھی آشنا نہ تھے
جن سے انساں کو پہنچتی ہے ہمیشہ تکلیفان کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل خدا والے ہیں
محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہےکوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا
نہ دوں گا دل اسے میں یہ ہمیشہ کہتا تھاوہ آج لے ہی گیا اور ظفرؔ سے کچھ نہ ہوا
جو اعلی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیںصراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ
میں اپنے ساتھ رہتا ہوں ہمیشہاکیلا ہوں مگر تنہا نہیں ہوں
جیسی اب ہے ایسی حالت میں نہیں رہ سکتامیں ہمیشہ تو محبت میں نہیں رہ سکتا
ہمیشہ خون دل رویا ہوں میں لیکن سلیقے سےنہ قطرہ آستیں پر ہے نہ دھبا جیب و دامن پر
اداسی کر رہی ہے رقص ہجرتہمیشہ کے لیے وہ جا رہا ہے
ہمیشہ آگ کے دریا میں عشق کیوں اترےکبھی تو حسن کو غرق عذاب ہونا تھا
وہی ہمیشہ کا عالم ہے کیا کیا جائےجہاں سے دیکھیے کچھ کم ہے کیا کیا جائے
خوابوں کے افق پر ترا چہرہ ہو ہمیشہاور میں اسی چہرے سے نئے خواب سجاؤں
منیرؔ اس خوب صورت زندگی کوہمیشہ ایک سا ہونا نہیں ہے
سوال یہ ہے کہ آپس میں ہم ملیں کیسےہمیشہ ساتھ تو چلتے ہیں دو کنارے بھی
ہمیشہ ہاتھوں میں ہوتے ہیں پھول ان کے لئےکسی کو بھیج کے منگوانے تھوڑی ہوتے ہیں
ایک وارث ہمیشہ ہوتا ہےتخت خالی رہا نہیں کرتا
ہمیشہ غیر کی عزت تری محفل میں ہوتی ہےترے کوچے میں جا کر ہم ذلیل و خوار ہوتے ہیں
تمہیں ہمیشہ ضرورت پکڑ کے لاتی ہےکبھی تو آؤ مرے گھر مرے حوالے سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books