aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "harf-e-galat"
مجھے حرف غلط سمجھا تھا تو نےسو میں معنی کا دفتر ہو گیا ہوں
تم ہمیں حرف غلط کہہ کے مٹا بھی نہ سکےاب بھی ہر لب پہ سر بزم ہے چرچا اپنا
میں اگر حرف غلط تھا تو لکھا ہی کیوں تھالکھ دیا ہے تو خدارا نہ مٹایا جائے
گو کہ ہم صفحۂ ہستی پہ تھے ایک حرف غلطلیکن اٹھے بھی تو اک نقش بٹھا کر اٹھے
کس واسطے لکھا ہے ہتھیلی پہ مرا ناممیں حرف غلط ہوں تو مٹا کیوں نہیں دیتے
ہم حقیقت ہیں تو تسلیم نہ کرنے کا سببہاں اگر حرف غلط ہیں تو مٹا دو ہم کو
وہ سن رہا ہے مری بے زبانیوں کی زباںجو حرف و صوت و صدا و زباں سے پہلے تھا
اس حرف با صفا نے تو سولی چڑھا دیاوہ ایک حرف حق جو مرے حافظے میں تھا
کسی کے حرف تمنا کی انتہا ہوں میںکسی کے حرف دعا نے مری حفاظت کی
اک نگاہ غلط انداز سہیدل کی آخر کوئی قیمت ہوگی
کینوس پر ہے یہ کس کا پیکر حرف و صدااک نمود آرزو جو بے نشاں ہے اور بس
اے پری رو ترے دیوانے کا ایماں کیا ہےاک نگاہ غلط انداز پہ قرباں ہونا
دل پہ اے دوست قیامت سی گزر جاتی ہےتم نگاہ غلط انداز سے دیکھا نہ کرو
میں نے جو کچھ بھی لکھا ہےوہ سب حرف آئندہ ہے
اور سب بھول گئے حرف صداقت لکھنارہ گیا کام ہمارا ہی بغاوت لکھنا
میں حکایت دل بے نوا میں اشارت غم جاوداںمیں وہ حرف آخر معتبر جو لکھا گیا نہ پڑھا گیا
سنتا ہوں کہ خرمن سے ہے بجلی کو بہت لاگہاں ایک نگاہ غلط انداز ادھر بھی
لب پہ اک حرف تمنا ہے گدائی تو نہیںیہ مری اپنی کمائی ہے پرائی تو نہیں
وہ کہاں اور حرف تلخ کہاںتم نے کی ہوگی اشتعال کی بات
ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیںمیرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books