aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "harf-e-haq"
جو حرف حق کی حمایت میں ہو وہ گم نامیہزار وضع کے نام و نشاں سے اچھی ہے
اس حرف با صفا نے تو سولی چڑھا دیاوہ ایک حرف حق جو مرے حافظے میں تھا
روداد غم الفت ان سے ہم کیا کہتے کیوں کر کہتےاک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے اور آنکھ میں آنسو آ بھی گئے
جہاں میں ہو گئی نا حق تری جفا بد نامکچھ اہل شوق کو دار و رسن سے پیار بھی ہے
گر شیخ عزم منزل حق ہے تو آ ادھرہے دل کی راہ سیدھی و کعبے کی راہ کج
ہم میں ہی عالم اکبر ہوئے گو جرم صغیرمظہر جلوۂ حق حضرت انساں ہیں ہم
وہ سن رہا ہے مری بے زبانیوں کی زباںجو حرف و صوت و صدا و زباں سے پہلے تھا
شاید اب ختم ہوا چاہتا ہے عہد سکوتحرف اعجاز کی تاثیر سے لب جاگتے ہیں
کینوس پر ہے یہ کس کا پیکر حرف و صدااک نمود آرزو جو بے نشاں ہے اور بس
کتنے جذبے تری بے راہروی نے کچلےحرف آوارہ ذرا دیکھ کے چل کاغذ پر
کسی کے حرف تمنا کی انتہا ہوں میںکسی کے حرف دعا نے مری حفاظت کی
زاہد امید رحمت حق اور ہجو مئےپہلے شراب پی کے گناہگار بھی تو ہو
کچھ حرف و سخن پہلے تو اخبار میں آیاپھر عشق مرا کوچہ و بازار میں آیا
کہیں تو حرف آخر ہوں میں اکبرؔکسی کا نقطۂ آغاز ہوں میں
میں نے جو کچھ بھی لکھا ہےوہ سب حرف آئندہ ہے
وہ حرف راز کہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوںخدا مجھے نفس جبرئیل دے تو کہوں
جو چیز ہے جہان میں وہ بے مثال ہےہر فرد خلق وحدت حق پر دلیل ہے
کوئی تشبیہ کا خورشید نہ تلمیح کا چاندسر قرطاس لگا حرف برہنہ اچھا
میں حکایت دل بے نوا میں اشارت غم جاوداںمیں وہ حرف آخر معتبر جو لکھا گیا نہ پڑھا گیا
رستے ہوئے زخموں کا ہو کچھ اور مداوایہ حرف تسلی کوئی مرہم تو نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books