aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "harf-e-inhiraaf"
گو انہیں راہ انحراف نہیںپھر بھی امید اعتراف نہیں
وہ سن رہا ہے مری بے زبانیوں کی زباںجو حرف و صوت و صدا و زباں سے پہلے تھا
اس حرف با صفا نے تو سولی چڑھا دیاوہ ایک حرف حق جو مرے حافظے میں تھا
پتھروں پر نقش کرتا ہوں میں حرف این و آںکیا پتہ مٹ جائے گا یا کچھ بنا رہ جائے گا
کسی کے حرف تمنا کی انتہا ہوں میںکسی کے حرف دعا نے مری حفاظت کی
کینوس پر ہے یہ کس کا پیکر حرف و صدااک نمود آرزو جو بے نشاں ہے اور بس
میں نے جو کچھ بھی لکھا ہےوہ سب حرف آئندہ ہے
میں حکایت دل بے نوا میں اشارت غم جاوداںمیں وہ حرف آخر معتبر جو لکھا گیا نہ پڑھا گیا
اور سب بھول گئے حرف صداقت لکھنارہ گیا کام ہمارا ہی بغاوت لکھنا
وہ کہاں اور حرف تلخ کہاںتم نے کی ہوگی اشتعال کی بات
کچھ حرف و سخن پہلے تو اخبار میں آیاپھر عشق مرا کوچہ و بازار میں آیا
عاشق ہیں ہم کو حرف محبت سے کام ہےملا نکالتا پھرے مطلب کتاب سے
مجھے حرف غلط سمجھا تھا تو نےسو میں معنی کا دفتر ہو گیا ہوں
تو سمجھتا ہے مجھے حرف مکرر لیکنمیں صحیفہ ہوں ترے دل پہ اترنے والا
کہیں تو حرف آخر ہوں میں اکبرؔکسی کا نقطۂ آغاز ہوں میں
مر مٹے اہل حال لب نہ کھلےحرف منصور صرف قال کی بات
ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیںمیرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
اب دلوں میں کوئی گنجائش نہیں ملتی حیاتؔبس کتابوں میں لکھا حرف وفا رہ جائے گا
رستے ہوئے زخموں کا ہو کچھ اور مداوایہ حرف تسلی کوئی مرہم تو نہیں ہے
ہم تیرے آسمان میں اے حرف اعتباراڑنا تو چاہتے ہیں مگر پر کہاں سے لائیں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books