aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hariif-e-harf"
ہم تیرے آسمان میں اے حرف اعتباراڑنا تو چاہتے ہیں مگر پر کہاں سے لائیں
حریف مطلب مشکل نہیں فسون نیازدعا قبول ہو یا رب کہ عمر خضر دراز!
حریف تیغ ستم گر تو کر دیا ہے تجھےاب اور مجھ سے تو کیا چاہتا ہے سر میرے
کتاب درس مجنوں مصحف رخسار لیلیٰ ہےحریف نکتہ دان عشق کو مکتب سے کیا مطلب
تو رو بہ رو ہو تو اے روئے یار تجھ سے کہیںوہ حرف غم کہ حریف غم زمانہ ہے
تم تو سن پائے نہ آواز شکست دل بھیکچھ ہمیں تھے کہ حریف غم دنیا بھی ہوئے
اور سب بھول گئے حرف صداقت لکھنارہ گیا کام ہمارا ہی بغاوت لکھنا
میں سچ تو بولتا ہوں مگر اے خدائے حرفتو جس میں سوچتا ہے مجھے وہ زبان دے
وہ کہاں اور حرف تلخ کہاںتم نے کی ہوگی اشتعال کی بات
کینوس پر ہے یہ کس کا پیکر حرف و صدااک نمود آرزو جو بے نشاں ہے اور بس
حرف و بیاں، نظارے، ستارے، دل و نظرہر شے میں انتشار ہے، منظوم کچھ نہیں
وہ حرف راز کہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوںخدا مجھے نفس جبرئیل دے تو کہوں
مجھے حرف غلط سمجھا تھا تو نےسو میں معنی کا دفتر ہو گیا ہوں
کس لئے کرتے ہو تم حرف ملامت سے گریزہم کہاں صحبت جبریل میں رہنے والے
کہیں تو حرف آخر ہوں میں اکبرؔکسی کا نقطۂ آغاز ہوں میں
غم محبت میں دل کے داغوں سے روکش لالہ زار ہوں میںفضا بہاریں ہے جس کے جلووں سے وہ حریف بہار ہوں میں
میں اگر حرف غلط تھا تو لکھا ہی کیوں تھالکھ دیا ہے تو خدارا نہ مٹایا جائے
ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیںمیرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
ہے کاروان قدسیٔ حرف ازل رواںہر جہل و ظلم و ظلمت و زیر و زبر کے ساتھ
اس حرف با صفا نے تو سولی چڑھا دیاوہ ایک حرف حق جو مرے حافظے میں تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books