aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hasiin"
دل میں کسی کے راہ کئے جا رہا ہوں میںکتنا حسیں گناہ کئے جا رہا ہوں میں
نہ پوچھو حسن کی تعریف ہم سےمحبت جس سے ہو بس وہ حسیں ہے
حسیں تو اور ہیں لیکن کوئی کہاں تجھ ساجو دل جلائے بہت پھر بھی دل ربا ہی لگے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سواراحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
اک حسیں آنکھ کے اشارے پرقافلے راہ بھول جاتے ہیں
یہ تو نہیں کہ تم سا جہاں میں حسیں نہیںاس دل کو کیا کروں یہ بہلتا کہیں نہیں
حسیں تیری آنکھیں حسیں تیرے آنسویہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہوتجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
وہ صاف گو ہے مگر بات کا ہنر سیکھےبدن حسیں ہے تو کیا بے لباس آئے گا
آکاش کی حسین فضاؤں میں کھو گیامیں اس قدر اڑا کہ خلاؤں میں کھو گیا
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
بہت حسین سہی صحبتیں گلوں کی مگروہ زندگی ہے جو کانٹوں کے درمیاں گزرے
تیرے جلووں نے مجھے گھیر لیا ہے اے دوستاب تو تنہائی کے لمحے بھی حسیں لگتے ہیں
بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھاہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا
کیا حسیں خواب محبت نے دکھایا تھا ہمیںکھل گئی آنکھ تو تعبیر پہ رونا آیا
تم تو سردی کی حسیں دھوپ کا چہرہ ہو جسےدیکھتے رہتے ہیں دیوار سے جاتے ہوئے ہم
وفا شعار کئی ہیں کوئی حسیں بھی تو ہوچلو پھر آج اسی بے وفا کی بات کریں
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
حد سے بڑھ کر حسین لگتے ہوجھوٹی قسمیں ضرور کھایا کرو
نہ میں خستہ حال ہوتا نہ یہ اجنبی سے لگتےیہ حسیں حسیں فرشتے مجھے آدمی سے لگتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books