aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hasrat-o-yaas-o-gam"
بھری جو حسرت و یاس اپنی گفتگو میں ہےخدا ہی جانے کہ بندہ کس آرزو میں ہے
کشور دل اب مکان درد و داغ و یاس ہےعشق کے حاکم نے بٹھلائے ہیں یاں تھانے کئی
امید کا یہ رنگ ہے ہجوم رنج و یاس میںکہ جس طرح کوئی حسیں ہو ماتمی لباس میں
ذرا سی بات پر صید غبار یاس ہوناہمیں برباد کر دے گا بہت حساس ہونا
شب گزیدہ کو ترے اس کی خبر ہی کب تھیدن جو آئے گا غم لا متناہی دے گا
ہے انتہائے یاس بھی اک ابتدائے شوقپھر آ گئے وہیں پہ چلے تھے جہاں سے ہم
شکوۂ غم ترے حضور کیاہم نے بے شک بڑا قصور کیا
کہاں ہم کہاں وصل جاناں کی حسرتؔبہت ہے انہیں اک نظر دیکھ لینا
چھپ نہیں سکتی چھپانے سے محبت کی نظرپڑ ہی جاتی ہے رخ یار پہ حسرت کی نظر
ہے مشق سخن جاری چکی کی مشقت بھیاک طرفہ تماشا ہے حسرتؔ کی طبیعت بھی
غم آرزو کا حسرتؔ سبب اور کیا بتاؤںمری ہمتوں کی پستی مرے شوق کی بلندی
حقیقت کھل گئی حسرتؔ ترے ترک محبت کیتجھے تو اب وہ پہلے سے بھی بڑھ کر یاد آتے ہیں
شعر میرے بھی ہیں پر درد ولیکن حسرتؔمیرؔ کا شیوۂ گفتار کہاں سے لاؤں
گزرے بہت استاد مگر رنگ اثر میںبے مثل ہے حسرتؔ سخن میرؔ ابھی تک
دعوئ عاشقی ہے تو حسرتؔ کرو نباہیہ کیا کے ابتدا ہی میں گھبرا کے رہ گئے
یارب غم ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتاجو ہاتھ جگر پر ہے وہ دست دعا ہوتا
حسرتؔ بہت ہے مرتبۂ عاشقی بلندتجھ کو تو مفت لوگوں نے مشہور کر دیا
امید وصل نے دھوکے دئیے ہیں اس قدر حسرتؔکہ اس کافر کی ہاں بھی اب نہیں معلوم ہوتی ہے
حسرتؔ جو سن رہے ہیں وہ اہل وفا کا حالاس میں بھی کچھ فریب تری داستاں کے ہیں
سوگند ہے حسرت مجھے اعجاز سخن کییہ سحر ہیں جادو ہیں نہ اشعار ہیں تیرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books