aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hasula-e-mudd.aa"
کبھی میں جرأت اظہار مدعا تو کروںکوئی جواز تو ہو لطف بے سبب کے لئے
محبت خود محبت کا صلہ ہے عارفیؔ لیکنکوئی آسان ہے کیا بے نیاز مدعا ہونا
کٹ گئی احتیاط عشق میں عمرہم سے اظہار مدعا نہ ہوا
کس سے اظہار مدعا کیجےآپ ملتے نہیں ہیں کیا کیجے
دل سبھی کچھ زبان پر لایااک فقط عرض مدعا کے سوا
کیا ملا عرض مدعا کر کےبات بھی کھوئی التجا کر کے
کیا ملا عرض مدعا سے فگارؔبات کہنے سے اور بات گئی
میں تیرے کہے سے چپ ہوں لیکنچپ بھی تو بیان مدعا ہے
اظہار مدعا کا ارادہ تھا آج کچھتیور تمہارے دیکھ کے خاموش ہو گیا
ان سے اظہار مدعا نہ کیاکیا کیا میں نے ہائے کیا نہ کیا
بھرے ہوں آنکھ میں آنسو خمیدہ گردن ہوتو خامشی کو بھی اظہار مدعا کہیے
ہے مدعائے عشق ہی دنیائے مدعایہ مدعا نہ ہو تو کوئی مدعا نہ ہو
کھڑا ہوں دیر سے میں عرض مدعا کے لیےادھر بھی ایک نظر کیجیے خدا کے لیے
پھرتا ہے میرے دل میں کوئی حرف مدعاقاصد سے کہہ دو اور نہ جائے ذرا سی دیر
عجیب کشمکش ہے کیسے حرف مدعا کہوںوہ پوچھتے ہیں حال دل میں سوچتا ہوں کیا کہوں
کیا بلا تھی ادائے پرسش یارمجھ سے اظہار مدعا نہ ہوا
نہیں ممکن لب عاشق سے حرف مدعا نکلےجسے تم نے کیا خاموش اس سے کیا صدا نکلے
حاصل غم یہی سمجھتے ہیںموت کو زندگی سمجھتے ہیں
کون تو ہے کون میں کیسی وفاحاصل ہستی ہیں کچھ رسوائیاں
حاصل کن ہے یہ جہان خرابیہی ممکن تھا اتنی عجلت میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books