aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "havaa.o.n"
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
اپنی مرضی سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہیںرخ ہواؤں کا جدھر کا ہے ادھر کے ہم ہیں
کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگامیرا دروازہ ہواؤں نے ہلایا ہوگا
سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیںابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
کب تک پڑے رہوگے ہواؤں کے ہاتھ میںکب تک چلے گا کھوکھلے شبدوں کا کاروبار
تمہارا صرف ہواؤں پہ شک گیا ہوگاچراغ خود بھی تو جل جل کے تھک گیا ہوگا
رشتوں کا اعتبار وفاؤں کا انتظارہم بھی چراغ لے کے ہواؤں میں آئے ہیں
اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہےمگر چراغ نے لو کو سنبھال رکھا ہے
اک زمانہ ہے ہواؤں کی طرفمیں چراغوں کی طرف ہو جاؤں
دیے کے اور ہواؤں کے مراسم کھل نہیں پاتےنہیں کھلتا کہ ان میں سے یہ کس کی آزمائش ہے
خوشبو کو پھیلنے کا بہت شوق ہے مگرممکن نہیں ہواؤں سے رشتہ کئے بغیر
دھیمے سروں میں کوئی مدھر گیت چھیڑئیےٹھہری ہوئی ہواؤں میں جادو بکھیریے
ہم بدلتے ہیں رخ ہواؤں کاآئے دنیا ہمارے ساتھ چلے
دل ہی عیار ہے بے وجہ دھڑک اٹھتا ہےورنہ افسردہ ہواؤں میں بلاوا کیسا
دو تند ہواؤں پر بنیاد ہے طوفاں کییا تم نہ حسیں ہوتے یا میں نہ جواں ہوتا
ہمیں انجام بھی معلوم ہے لیکن نہ جانے کیوںچراغوں کو ہواؤں سے بچانا چاہتے ہیں ہم
کون سنتا ہے ہواؤں کی عجب سرگوشیاںاور جاتی ہیں ہوائیں در بدر کس کے لیے
عجیب خواب تھا تعبیر کیا ہوئی اس کیکہ ایک دریا ہواؤں کے رخ پہ بہتا تھا
کم سے کم ریت سے آنکھیں تو بچیں گی قیصرؔمیں ہواؤں کی طرف پیٹھ کیے بیٹھا ہوں
طوفان غم کی تند ہواؤں کے باوجوداک شمع آرزو ہے جو اب تک بجھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books