aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hayaa"
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
حیا نہیں ہے زمانے کی آنکھ میں باقیخدا کرے کہ جوانی تری رہے بے داغ
لپٹ بھی جا نہ رک اکبرؔ غضب کی بیوٹی ہےنہیں نہیں پہ نہ جا یہ حیا کی ڈیوٹی ہے
ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہےدو زہر کے پیالوں میں قضا کھیل رہی ہے
عشوہ بھی ہے شوخی بھی تبسم بھی حیا بھیظالم میں اور اک بات ہے اس سب کے سوا بھی
جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہحیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
تنہا وہ آئیں جائیں یہ ہے شان کے خلافآنا حیا کے ساتھ ہے جانا ادا کے ساتھ
برق کو ابر کے دامن میں چھپا دیکھا ہےہم نے اس شوخ کو مجبور حیا دیکھا ہے
تری اداؤں کی سادگی میں کسی کو محسوس بھی نہ ہوگاابھی قیامت کا اک کرشمہ حیا کے دامن میں پل رہا ہے
پہلے تو میری یاد سے آئی حیا انہیںپھر آئنے میں چوم لیا اپنے آپ کو
لوگ نفرت کی فضاؤں میں بھی جی لیتے ہیںہم محبت کی ہوا سے بھی ڈرا کرتے ہیں
اک محبت کی یہ تصویر ہے دو رنگوں میںشوق سب میرا ہے اور ساری حیا اس کی ہے
نگاہ شوق اگر دل کی ترجماں ہو جائےتو ذرہ ذرہ محبت کا راز داں ہو جائے
نظر جھک رہی ہے خموشی ہے لب پرحیا ہے ادا ہے کہ ان بن ہے کیا ہے
شکر پردے ہی میں اس بت کو حیا نے رکھاورنہ ایمان گیا ہی تھا خدا نے رکھا
او وصل میں منہ چھپانے والےیہ بھی کوئی وقت ہے حیا کا
شوخی شباب حسن تبسم حیا کے ساتھدل لے لیا ہے آپ نے کس کس ادا کے ساتھ
رخسار پر ہے رنگ حیا کا فروغ آجبوسے کا نام میں نے لیا وہ نکھر گئے
گل ہوئے غرق آب شبنم میںدیکھ اس صاحب حیا کی ادا
حیا سے حسن کی قیمت دو چند ہوتی ہےنہ ہوں جو آب تو موتی کی آبرو کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books