aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hete"
ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمیجس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیرجس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
میں ہوں دل ہے تنہائی ہےتم بھی ہوتے اچھا ہوتا
آہ کو چاہیئے اک عمر اثر ہوتے تککون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
ایسے ہنس ہنس کے نہ دیکھا کرو سب کی جانبلوگ ایسی ہی اداؤں پہ فدا ہوتے ہیں
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکنخاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہوتے تک
یہ سرد رات یہ آوارگی یہ نیند کا بوجھہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر گئے ہوتے
حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایککچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
تم مرے پاس ہوتے ہو گویاجب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
دعا کو ہات اٹھاتے ہوئے لرزتا ہوںکبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے
خواب ہوتے ہیں دیکھنے کے لیےان میں جا کر مگر رہا نہ کرو
میری قسمت میں غم گر اتنا تھادل بھی یارب کئی دیے ہوتے
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیںکتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
یہ مانا زندگی ہے چار دن کیبہت ہوتے ہیں یارو چار دن بھی
اب جو رشتوں میں بندھا ہوں تو کھلا ہے مجھ پرکب پرند اڑ نہیں پاتے ہیں پروں کے ہوتے
محبت کے لیے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیںیہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں جاتا
کیوں پشیماں ہو اگر وعدہ وفا ہو نہ سکاکہیں وعدے بھی نبھانے کے لئے ہوتے ہیں
لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجیبہنس رہی ہیں اور کاجل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
سب خواہشیں پوری ہوں فرازؔ ایسا نہیں ہےجیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے
بہانے اور بھی ہوتے جو زندگی کے لیےہم ایک بار تری آرزو بھی کھو دیتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books