aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "himmat"
وہاں سے ہے مری ہمت کی ابتدا واللہجو انتہا ہے ترے صبر آزمانے کی
اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہییاروں نے کتنی دور بسائی ہیں بستیاں
کچھ کٹی ہمت سوال میں عمرکچھ امید جواب میں گزری
رات کتنی گزر گئی لیکناتنی ہمت نہیں کہ گھر جائیں
ذرا دریا کی تہہ تک تو پہنچ جانے کی ہمت کرتو پھر اے ڈوبنے والے کنارا ہی کنارا ہے
ہمت ہے تو بلند کر آواز کا علمچپ بیٹھنے سے حل نہیں ہونے کا مسئلہ
کٹھن ہے کام تو ہمت سے کام لے اے دلبگاڑ کام نہ مشکل سمجھ کے مشکل کو
وہ بہت چالاک ہے لیکن اگر ہمت کریںپہلا پہلا جھوٹ ہے اس کو یقیں آ جائے گا
مشکل کا سامنا ہو تو ہمت نہ ہاریےہمت ہے شرط صاحب ہمت سے کیا نہ ہو
اس بے وفا کا شہر ہے اور وقت شام ہےایسے میں آرزو بڑی ہمت کا کام ہے
ایک اسی بات کا تھا ڈر اس کومجھ میں انکار کی بھی ہمت تھی
بھارت کے اے سپوتو ہمت دکھائے جاؤدنیا کے دل پہ اپنا سکہ بٹھائے جاؤ
تو سمجھتا ہے گر فضول مجھےکر کے ہمت ذرا سا بھول مجھے
تمہیں پانے کی حیثیت نہیں ہےمگر کھونے کی بھی ہمت نہیں ہے
خود پہ کیا بیت گئی اتنے دنوں میں تجھ بنیہ بھی ہمت نہیں اب جھانک کے اندر دیکھوں
کسی کے بن کسی کی یاد کے بنجیئے جانے کی ہمت ہے نہیں تو
خدا کرے کہ وہی بات اس کے دل میں ہوجو بات کہنے کی ہمت جٹا رہا ہوں میں
بہت ہمت کا ہے یہ کام شارقؔکہ شرماتے نہیں ڈرتے ہوئے ہم
ہمت والے پل میں بدل دیتے ہیں دنیا کوسوچنے والا دل تو بیٹھا سوچا کرتا ہے
اسے بھی ظفرؔ میری ہمت ہی سمجھوکہیں ہو نہ پایا کہیں ہو گیا ہوں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books