aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hisaab-e-harf"
سارا حساب جان و دل رکھا ہے تیرے سامنےچاہے تو دے اماں مجھے چاہے تو درگزر نہ کر
آہ یہ آنسو پیارے پیارےلکھ دے حساب غم میں ہمارے
دکھ جھیلو تو جی کڑا ہی رکھنادل ہے تو حساب دوستاں ہے
بیگم بھی ہیں کھڑی ہوئی میدان حشر میںمجھ سے مرے گنہ کا حساب اے خدا نہ مانگ
حساب دوستاں کرنے ہی سے معلوم یہ ہوگاخسارے میں ہوں یا اب میں خسارے سے نکل آیا
آتا ہے داغ حسرت دل کا شمار یادمجھ سے مرے گنہ کا حساب اے خدا نہ مانگ
اس کشمکش میں تیری گلی سے پرے رہےآئے کہاں پہ حرف کہاں پر نہ آئے حرف
ہم تیرے آسمان میں اے حرف اعتباراڑنا تو چاہتے ہیں مگر پر کہاں سے لائیں
میں سچ تو بولتا ہوں مگر اے خدائے حرفتو جس میں سوچتا ہے مجھے وہ زبان دے
کینوس پر ہے یہ کس کا پیکر حرف و صدااک نمود آرزو جو بے نشاں ہے اور بس
ہے کاروان قدسیٔ حرف ازل رواںہر جہل و ظلم و ظلمت و زیر و زبر کے ساتھ
بہت دنوں سے حصار طلسم خواب میں تھاطلسم ٹوٹ گیا خواب سے نکل آیا
حصار گوش سماعت کی دسترس میں کہاںتو وہ صدا جو فقط جسم کو سنائی دے
حصار جسم مرا توڑ پھوڑ ڈالے گاضرور کوئی مجھے قید سے چھڑا لے گا
آخر کو روح توڑ ہی دے گی حصار جسمکب تک اسیر خوشبو رہے گی گلاب میں
افق کے آخری منظر میں جگمگاؤں میںحصار ذات سے نکلوں تو خود کو پاؤں میں
حجاب ابر رخ مہتاب سے چھلکاوہ اپنے چہرے سے پردے کو جب ہٹانے لگا
تری نگہ سے گئے کھل کواڑ چھاتی کےحصار قلب کی گویا تھی فتح تیرے نام
میں حصار ظلمت شب میں ہوں جو بھٹک رہا ہوں گلی گلیمجھے تیرگی سے گلا نہیں مجھے روشنی کی تلاش ہے
ذرا جو تیز چلے تو کوئی بھی ساتھ نہ تھاحصار فکر ہی بس اپنا پاسبان ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books