aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hosh-e-jaada-e-manzil"
فکر منزل ہے نہ ہوش جادۂ منزل مجھےجا رہا ہوں جس طرف لے جا رہا ہے دل مجھے
عقل تھک کر لوٹ آئی جادۂ آلام سےاب جنوں آغاز فرمائے گا اس انجام سے
جادۂ راہ محبت کی درازی مت پوچھمنزل شوق کا ہر ذرہ بیاباں نکلا
مری آرزوئے رسوا نہ چھپے گی ہوشؔ مجھ سےکہ مری نگاہ میں ہے مرے درد کا فسانہ
قدم قدم پہ حوادث نے رہنمائی کیرواں ہے جادۂ منزل پہ کاروان خیال
ہوش و حواس کھونے لگا ہوں فراق میںتنہائیوں نے ایسا مقفل کیا مجھے
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگرلوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
خمار قربت منزل تھا نارسی کا جوازگلی میں آ کے میں اس کا مکان بھول گیا
جادۂ غم میں آرزو کے سواہم سفر دوسرا نہیں ہوتا
ہوش و بے ہوشی کی منزل ایک ہے رستے جداخشک و تر سارے جہاں کا لب بہ لب ساحل میں ہے
تھا کسی گم کردۂ منزل کا نقش بے ثباتجس کو میر کارواں کا نقش پا سمجھا تھا میں
تسلیم ہے سعادت ہوش و خرد مگرجینے کے واسطے دل ناداں بھی چاہئے
اب میں حدود ہوش و خرد سے گزر گیاٹھکراؤ چاہے پیار کرو میں نشے میں ہوں
جرس نے مژدۂ منزل سنا کے چونکایانکل چلا تھا دبے پاؤں کارواں اپنا
رکوں تو حجلۂ منزل پکارتا ہے مجھےقدم اٹھاؤں تو رستہ نظر نہیں آتا
ہر قدم دورئ منزل ہے نمایاں مجھ سےمیری رفتار سے بھاگے ہے بیاباں مجھ سے
یقیناً رہبر منزل کہیں پر راستا بھولاوگرنہ قافلے کے قافلے گم ہو نہیں سکتے
چلا میں جانب منزل تو یہ ہوا معلومیقیں گمان میں گم ہے گماں ہے پوشیدہ
لطف منزل حوصلوں سے آ لگا تھا گام گامتو سفر میں ساتھ تھا تو راستہ اچھا لگا
وہ سامنے سر منزل چراغ جلتے ہیںجواب پاؤں نہ دیتے تو میں کہاں ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books