aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hurmat"
سنا ہے محتسب بھی تاک میں ہے دختر رز کیالٰہی رکھ لے تو حرمت شراب ارغوانی کی
لفظ کی حرمت مقدم ہے دل و جاں سے مجھےسچ تعارف ہے مرے ہر شعر ہر تحریر کا
عجیب لوگ تھے خاموش رہ کے جیتے تھےدلوں میں حرمت سنگ صدا کے ہوتے ہوئے
اے شیخ اپنے اپنے عقیدے کا فرق ہےحرمت جو دیر کی ہے وہی خانقاہ کی
عشق میں درد سے ہے حرمت دلچشم کو آبرو ہے آنسو سے
کم ذرا نہ ہونے دی ایک لفظ کی حرمتایک عہد کی ساری عمر پاسداری کی
بسیط دشت کی حرمت کو بام و در دے دےمرے خدایا مجھے بھی تو ایک گھر دے دے
جنوں کے شہر میں نیں کم عیار کوں حرمتمیں نقد قلب کوں کانٹے میں دل کے تول چکا
کئی باری بنا ہو جس کی پھر کہتے ہیں ٹوٹے گایہ حرمت جس کی ہو اے شیخ کیا تیرا وہ مکا ہے
جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میںبندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے
ایک آنسو بھی حکومت کے لیے خطرہ ہےتم نے دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا
حسن اک دل ربا حکومت ہےعشق اک قدرتی غلامی ہے
جیتا ہے صرف تیرے لیے کون مر کے دیکھاک روز میری جان یہ حرکت بھی کر کے دیکھ
وہاں سے ہے مری ہمت کی ابتدا واللہجو انتہا ہے ترے صبر آزمانے کی
اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہییاروں نے کتنی دور بسائی ہیں بستیاں
کچھ کٹی ہمت سوال میں عمرکچھ امید جواب میں گزری
کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیاہم اگر عشق نہ کرتے تو حکومت کرتے
ہوئی نہ عام جہاں میں کبھی حکومت عشقسبب یہ ہے کہ محبت زمانہ ساز نہیں
رات کتنی گزر گئی لیکناتنی ہمت نہیں کہ گھر جائیں
ذرا دریا کی تہہ تک تو پہنچ جانے کی ہمت کرتو پھر اے ڈوبنے والے کنارا ہی کنارا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books