aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-e-aaKHir"
وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھاکہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
پاس آداب حسن یار رہاعشق میرے لیے ادیب ہوا
آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھےمل گیا حسن بے مثال ہمیں
پھیلا ہوا ہے حسن عارض روشن نقاب میںکیا کیا تڑپ رہی ہے تجلی حجاب میں
جب سے معنی بندی کا چرچا ہوا اے مصحفیؔخلطے میں جاتا رہا حسن زبان ریختہ
زاہدا کس حسن گندم گوں پہ ہے تیری نگاہآج تو میری نظر میں گونۂ آدم لگا
نقش و نگار حسن حقیقی بھی شے ہے کیاپلکیں تری لگا لیں اگر مو قلم میں ہم
آنکھ چرا رہا ہوں میں اپنے ہی شوق دید سےجلوۂ حسن بے پناہ تو نے یہ کیا دکھا دیا
یہ حسن دل فریب یہ عالم شباب کاگویا چھلک رہا ہے پیالہ شراب کا
حسن و جمال و زیست کی آرائشیں فضولعشق و جنوں کی آگ جو دل میں جواں نہ ہو
اک حسن بے مثال کی تمثیل کے لیےپرچھائیوں پہ رنگ گراتا رہا ہوں میں
اے چشم التفات کے مارے ہوئے سنبھلیہ حسن اتفاق ہے حسن نظر نہیں
چراغ حسن یوسف جب ہو روشنرہے پھر کس طرح زنداں اندھیرا
کہیں تو حرف آخر ہوں میں اکبرؔکسی کا نقطۂ آغاز ہوں میں
اللہ رے صنم یہ تری خود نمائیاںاس حسن چند روزہ پہ اتنا غرور ہو
یہ حسن نو بہار یہ ساون کی بدلیاںپینا ہے فرض اور نہ پینا حرام آج
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books