aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-e-aariz-e-raushan"
پھیلا ہوا ہے حسن عارض روشن نقاب میںکیا کیا تڑپ رہی ہے تجلی حجاب میں
جلوہ گر دل میں خیال عارض جانانہ تھاگھر کی زینت تھی کہ زینت بخش صاحب خانہ تھا
اب قربت و صحبت یار کہاں لب و عارض و زلف و کنار کہاںاب اپنا بھی میرؔ سا عالم ہے ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
یہ تماشا دیدنی ٹھہرا مگر دیکھے گا کونہو گئے ہم راکھ تو دست دعا روشن ہوا
اے فضاؔ اتنی کشادہ کب تھی معنی کی جہتمیرے لفظوں سے افق اک دوسرا روشن ہوا
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
زمیں سے اہل فلک کو پیام نظارہنقاب عارض فطرت کی جنبش پیہم
مطلب ہے مرا عارض پر نور کا جلوہعاشق ہوں ترا نام کو بندہ ہوں خدا کا
ہو گیا ہوں میں نقاب روئے روشن پر فقیرچاہئے تہ بند مجھ کو چادر مہتاب کا
بوسے اپنے عارض گلفام کےلا مجھے دے دے ترے کس کام کے
حسن صورت چند روز حسن سیرت مستقلاس سے خوش ہوتے ہیں لوگ اس سے خوش ہوتے ہیں دل
زاہدا کس حسن گندم گوں پہ ہے تیری نگاہآج تو میری نظر میں گونۂ آدم لگا
دل مرا جلوۂ عارض نے بہلنے نہ دیاچاندنی چوک سے زخمی کو نکلنے نہ دیا
اک حسن بے مثال کی تمثیل کے لیےپرچھائیوں پہ رنگ گراتا رہا ہوں میں
پاس آداب حسن یار رہاعشق میرے لیے ادیب ہوا
حسن و جمال و زیست کی آرائشیں فضولعشق و جنوں کی آگ جو دل میں جواں نہ ہو
یہ حسن دل فریب یہ عالم شباب کاگویا چھلک رہا ہے پیالہ شراب کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books