aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-e-azal"
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
حسن عمل میں برکتیں ہوتی ہیں بے شمارپتھر بھی توڑیئے تو سلیقے سے توڑیئے
اے فلک کچھ تو اثر حسن عمل میں ہوتاشیشہ اک روز تو واعظ کے بغل میں ہوتا
ہے خیال حسن میں حسن عمل کا سا خیالخلد کا اک در ہے میری گور کے اندر کھلا
حسن عمل پہ اپنے نہ بھول اس قدر کہ شیخواں کے معاملے سے کسی کو خبر نہیں
از روز ازل ہے کہ نہیں ہے کا ہے محشراور اس کا جواب آج بھی ہاں بھی ہے نہیں بھی
حسن کے ناز اٹھانے کے سواہم سے اور حسن عمل کیا ہوگا
پاس آداب حسن یار رہاعشق میرے لیے ادیب ہوا
پھیلا ہوا ہے حسن عارض روشن نقاب میںکیا کیا تڑپ رہی ہے تجلی حجاب میں
جب سے معنی بندی کا چرچا ہوا اے مصحفیؔخلطے میں جاتا رہا حسن زبان ریختہ
زاہدا کس حسن گندم گوں پہ ہے تیری نگاہآج تو میری نظر میں گونۂ آدم لگا
نقش و نگار حسن حقیقی بھی شے ہے کیاپلکیں تری لگا لیں اگر مو قلم میں ہم
ساقی نے نگاہوں سے پلا دی ہے غضب کیرندان ازل دیکھیے کب ہوش میں آئیں
آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھےمل گیا حسن بے مثال ہمیں
میں بستر خیال پہ لیٹا ہوں اس کے پاسصبح ازل سے کوئی تقاضا کیے بغیر
اسے صبح ازل انکار کی جرأت ہوئی کیونکرمجھے معلوم کیا وہ رازداں تیرا ہے یا میرا
کی ہے استاد ازل نے یہ رباعی موزوںچار عنصر سے کھلے معنیٔ پنہاں ہم کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books