aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-e-javaanii"
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
دولت عہد جوانی ہو گئےچند لمحے جو کہانی ہو گئے
کسی کا عہد جوانی میں پارسا ہوناقسم خدا کی یہ توہین ہے جوانی کی
ناصحا عاشقی میں رکھ معذورکیا کروں عالم جوانی ہے
اب جو اک حسرت جوانی ہےعمر رفتہ کی یہ نشانی ہے
مست ہیں نشۂ جوانی سےکیا خبر آپ کو کسی دل کی
پاس آداب حسن یار رہاعشق میرے لیے ادیب ہوا
وہ عہد جوانی وہ خرابات کا عالمنغمات میں ڈوبی ہوئی برسات کا عالم
عشق ہے عہد جوانی کے لیےعہد پیری کے تقاضے اور ہیں
آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھےمل گیا حسن بے مثال ہمیں
اپنی اجڑی ہوئی دنیا کی کہانی ہوں میںایک بگڑی ہوئی تصویر جوانی ہوں میں
جلالؔ عہد جوانی ہے دو گے دل سو بارابھی کی توبہ نہیں اعتبار کے قابل
جب ملا کوئی حسیں جان پر آفت آئیسو جگہ عہد جوانی میں طبیعت آئی
پھیلا ہوا ہے حسن عارض روشن نقاب میںکیا کیا تڑپ رہی ہے تجلی حجاب میں
جب سے معنی بندی کا چرچا ہوا اے مصحفیؔخلطے میں جاتا رہا حسن زبان ریختہ
زاہدا کس حسن گندم گوں پہ ہے تیری نگاہآج تو میری نظر میں گونۂ آدم لگا
مزا ہے عہد جوانی میں سر پٹکنے کالہو میں پھر یہ روانی رہے رہے نہ رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books