aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-e-tajalli"
ہر ذرہ اس کی چشم میں لبریز نور ہےدیکھا ہے جس نے حسن تجلی بہار کا
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
گرنی تھی ہم پہ برق تجلی نہ طور پردیتے ہیں بادہ ظرف قدح خوار دیکھ کر
جلوہ ہو تو جلوہ ہو پردہ ہو تو پردہ ہوتوہین تجلی ہے چلمن سے نہ جھانکا کر
جب سے معنی بندی کا چرچا ہوا اے مصحفیؔخلطے میں جاتا رہا حسن زبان ریختہ
اللہ رے صنم یہ تری خود نمائیاںاس حسن چند روزہ پہ اتنا غرور ہو
خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خردجو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
پھیلا ہوا ہے حسن عارض روشن نقاب میںکیا کیا تڑپ رہی ہے تجلی حجاب میں
حسن صورت چند روز حسن سیرت مستقلاس سے خوش ہوتے ہیں لوگ اس سے خوش ہوتے ہیں دل
چراغ حسن یوسف جب ہو روشنرہے پھر کس طرح زنداں اندھیرا
حسن خود بیں کو ہوا اور سوا ناز حجابشوق جب حد سے بڑھا چشم تماشائی کا
اے چشم التفات کے مارے ہوئے سنبھلیہ حسن اتفاق ہے حسن نظر نہیں
جب سامنے نظر کے ہو اک حسن بے پناہایسے میں خود کو ہوش میں رکھنا کمال ہے
آنکھ چرا رہا ہوں میں اپنے ہی شوق دید سےجلوۂ حسن بے پناہ تو نے یہ کیا دکھا دیا
پاس آداب حسن یار رہاعشق میرے لیے ادیب ہوا
آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھےمل گیا حسن بے مثال ہمیں
تاب یک لحظہ کہاں حسن جنوں خیز کے پیشسانس لینے سے توجہ میں خلل پڑتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books