aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-e-yuusuf"
چراغ حسن یوسف جب ہو روشنرہے پھر کس طرح زنداں اندھیرا
اے پری حسن ترا رونق ہندوستاں ہےحسن یوسف ہے فقط مصر کے بازار کا روپ
تیری دنیا میں ترے حسن کا شیدائی ہوںاے خدا مجھ کو گنہ گار نہ سمجھا جائے
حسن خط سے مرے اتنا متعجب کیوں ہےخط لکھا ہے تری تصویر پہ رکھ کر کاغذ
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
جو حسن جوانوں کے لیے وقف ہے اس کواک بار تو بوڑھوں کو دکھانے کے لیے آ
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
خود فروشی کو جو تو نکلے بہ شکل یوسفاے صنم تیری خریدار خدائی ہو جائے
آ رہی ہے چاہ یوسف سے صدادوست یاں تھوڑے ہیں اور بھائی بہت
پاس آداب حسن یار رہاعشق میرے لیے ادیب ہوا
پھیلا ہوا ہے حسن عارض روشن نقاب میںکیا کیا تڑپ رہی ہے تجلی حجاب میں
جب سے معنی بندی کا چرچا ہوا اے مصحفیؔخلطے میں جاتا رہا حسن زبان ریختہ
زاہدا کس حسن گندم گوں پہ ہے تیری نگاہآج تو میری نظر میں گونۂ آدم لگا
رفو پھر کیجیو پیراہن یوسف کو اے خیاطسیا جائے تو سی پہلے تو چاک دل زلیخا کا
یہ زخم انا کافی ہے اے یوسف دوراںاس چشم زلیخا کو تو غم ناک نہ کرنا
نقش و نگار حسن حقیقی بھی شے ہے کیاپلکیں تری لگا لیں اگر مو قلم میں ہم
آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھےمل گیا حسن بے مثال ہمیں
آنکھ چرا رہا ہوں میں اپنے ہی شوق دید سےجلوۂ حسن بے پناہ تو نے یہ کیا دکھا دیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books