aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-o-jamaal"
کہو حسن جمال یار سے یہ اتنی سج دھج کیوںبھری برسات میں پودوں کو پانی کون دیتا ہے
حسن و جمال و زیست کی آرائشیں فضولعشق و جنوں کی آگ جو دل میں جواں نہ ہو
کچھ اس طرح سے فاش ہوا وہ کہ آئنہہر عکس راز حسن و ادا تک پہنچ گیا
کیا کہوں اوبنے لگا ہوں جمالؔایک ہی جیسے صبح و شام سے میں
تھکن بہت تھی مگر سایۂ شجر میں جمالؔمیں بیٹھتا تو مرا ہم سفر چلا جاتا
حسن ایسا کہ زمانے میں نہیں جس کی مثالاور جمال ایسا کہ ڈھونڈا کرے ہر خواب و خیال
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
مجھے بھی فرصت نظارۂ جمال نہ تھیاور اس کو پاس کسی اور کے بھی جانا تھا
گزر رہا ہوں کسی جنت جمال سے میںگناہ کرتا ہوا نیکیاں کماتا ہوا
دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میںاک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں
پاس آداب حسن یار رہاعشق میرے لیے ادیب ہوا
مار ڈالے گی ایک دن تنہاؔیہ تری شوخیٔ جمال مجھے
آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھےمل گیا حسن بے مثال ہمیں
پھیلا ہوا ہے حسن عارض روشن نقاب میںکیا کیا تڑپ رہی ہے تجلی حجاب میں
جب سے معنی بندی کا چرچا ہوا اے مصحفیؔخلطے میں جاتا رہا حسن زبان ریختہ
زاہدا کس حسن گندم گوں پہ ہے تیری نگاہآج تو میری نظر میں گونۂ آدم لگا
سحر کی گونج سے آوازۂ جمال ہواسو جاگتا رہا اطراف کو جگائے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books