aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husne"
وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھاکہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے
آنکھیں خدا نے دی ہیں تو دیکھیں گے حسن یارکب تک نقاب رخ سے اٹھائی نہ جائے گی
آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھےمل گیا حسن بے مثال ہمیں
آؤ حسن یار کی باتیں کریںزلف کی رخسار کی باتیں کریں
ہوا ہے عشق میں کم حسن اتفاق ایساکہ دل کو یار تو دل یار کو پسند ہوا
غم حیات بھی آغوش حسن یار میں ہےیہ وہ خزاں ہے جو ڈوبی ہوئی بہار میں ہے
حسن بہار مجھ کو مکمل نہیں لگامیں نے تراش لی ہے خزاں اپنے ہاتھ سے
میری گھٹی میں پڑی تھی ہو کے حل اردو زباںجو بھی میں کہتا گیا حسن بیاں بنتا گیا
کمال حسن ہے حسن کمال سے باہرازل کا رنگ ہے جیسے مثال سے باہر
چراغ جلتے ہیں باد صبا مہکتی ہےتمہارے حسن تکلم سے کیا نہیں ہوتا
خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خردجو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
اب تم بھی ذرا حسن جہاں سوز کو روکوہم تو دل بے تاب کو سمجھائے ہوئے ہیں
میں چپ رہا کہ وضاحت سے بات بڑھ جاتیہزار شیوۂ حسن بیاں کے ہوتے ہوئے
یہ حسن دل فریب یہ عالم شباب کاگویا چھلک رہا ہے پیالہ شراب کا
چراغ حسن یوسف جب ہو روشنرہے پھر کس طرح زنداں اندھیرا
حسن کے ناز اٹھانے کے سواہم سے اور حسن عمل کیا ہوگا
اسی کو زندگی کا ساز دے کے مطمئن ہوں میںوہ حسن جس کو حسن بے ثبات کہتے آئے ہیں
خوش ہوں کہ مرا حسن طلب کام تو آیاخالی ہی سہی میری طرف جام تو آیا
ہمیں بھی جلوہ گاہ ناز تک لیتے چلو موسیٰتمہیں غش آ گیا تو حسن جاناں کون دیکھے گا
ہاں ہاں تمہارے حسن کی کوئی خطا نہیںمیں حسن اتفاق سے دیوانہ ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books