aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ibaadat"
اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلودھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے
رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کا کھٹکاہم یاد خدا کرتے ہیں کر لے نہ خدا یاد
سودا گری نہیں یہ عبادت خدا کی ہےاے بے خبر جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے
ایک کے گھر کی خدمت کی اور ایک کے دل سے محبت کیدونوں فرض نبھا کر اس نے ساری عمر عبادت کی
میں تو مسجد سے چلا تھا کسی کعبہ کی طرفدکھ تو یہ ہے کہ عبادت مری بد نام ہوئی
یہی ہے عبادت یہی دین و ایماںکہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں
تیری پہچان کے لاکھوں اندازسر جھکانا ہی عبادت تو نہیں
اذاں ہو رہی ہے پلا جلد ساقیعبادت کریں آج مخمور ہو کر
اشک اگر سب نے لکھے میں نے ستارے لکھےعاجزی سب نے لکھی میں نے عبادت لکھا
مجھے تو ان کی عبادت پہ رحم آتا ہےجبیں کے ساتھ جو سجدے میں دل جھکا نہ سکے
عیادت ہوتی جاتی ہے عبادت ہوتی جاتی ہےمرے مرنے کی دیکھو سب کو عادت ہوتی جاتی ہے
ہر ایک سجدے میں دل کو ترا خیال آیایہ اک گناہ عبادت میں بار بار ہوا
ایک ایمان ہے بساط اپنینہ عبادت نہ کچھ ریاضت ہے
خوف دوزخ سے کبھی خواہش جنت سے کبھیمجھ کو اس طرز عبادت پہ ہنسی آتی ہے
یہ امتیاز ضروری ہے اب عبادت میںوہی دعا جو نظر کر رہی ہے لب بھی کریں
فرض برسوں کی عبادت کا ادا ہو جیسےبت کو یوں پوج رہے ہیں کہ خدا ہو جیسے
تیری چاہت ہے خواب پاکیزہاک عبادت جو با وضو ہوگی
عبادت خدا کی بہ امید حورمگر تجھ کو زاہد حیا کچھ نہیں
جا نمازوں کی طرح نور میں اجلائی سحررات بھر جیسے فرشتوں نے عبادت کی ہے
اب عبادت میں بھی آ جاتے ہو لب پر میرےاتنا پڑھتا ہوں تمہیں ہجر کے لمحوں میں کہ بس
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books