aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "iid-e-mubaarak"
شکست توبہ کی تمہید ہے تری توبہزباں پہ توبہ مبارکؔ نگاہ ساغر پر
پھر نہ درماں کا کبھی نام مبارکؔ لیناکفر ہے درد محبت کا مداوا کرنا
بیش و کم کا شکوہ ساقی سے مبارکؔ کفر تھادور میں سب کے بقدر ظرف پیمانہ رہا
آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہےراگ ہے مے ہے چمن ہے دل ربا ہے دید ہے
غم کے پیچھو راست کہتے ہیں کہ شادی ہووے ہےحضرت رمضاں گئے تشریف لے اب عید ہے
نکلے ہیں گھر سے دیکھنے کو لوگ ماہ عیداور دیکھتے ہیں ابروئے خم دار کی طرف
اے صبا چلتی ہے کیوں اس درجہ اترائی ہوئیاڑ گئی کافور بن بن کر حیا آئی ہوئی
یہ عجیب ماجرا ہے کہ بروز عید قرباںوہی ذبح بھی کرے ہے وہی لے ثواب الٹا
عید نو روز دل اپنا بھی کبھی خوش کرتےیار آغوش میں خورشید حمل میں ہوتا
میں عجب یہ رسم دیکھی مجھے روز عید قرباںوہی ذبح بھی کرے اور وہی لے ثواب الٹا
عید آئی تم نہ آئے کیا مزا ہے عید کاعید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا
کئی فاقوں میں عید آئی ہےآج تو ہو تو جان ہم آغوش
روزہ داران جدائی کوں خم ابروئے یارماہ عید رمضاں تھا مجھے معلوم نہ تھا
مہک اٹھی ہے فضا پیرہن کی خوشبو سےچمن دلوں کا کھلانے کو عید آئی ہے
ابرو کا اشارہ کیا تم نے تو ہوئی عیداے جان یہی ہے مہ شوال ہمارا
عشق مژگاں میں ہزاروں نے گلے کٹوائےعید قرباں میں جو وہ لے کے چھری بیٹھ گیا
یہ ادائے بے نیازی تجھے بے وفا مبارکمگر ایسی بے رخی کیا کہ سلام تک نہ پہنچے
عشرت قتل گہہ اہل تمنا مت پوچھعید نظارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا
منحصر وقت مقرر پہ ملاقات ہوئیآج یہ آپ کی جانب سے نئی بات ہوئی
تو سمجھتا ہے مجھے حرف مکرر لیکنمیں صحیفہ ہوں ترے دل پہ اترنے والا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books