aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ijaazat"
تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہومیں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو
تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھیکچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو
تمہارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سےکوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
میں چاہتا ہوں کہ تم ہی مجھے اجازت دوتمہاری طرح سے کوئی گلے لگائے مجھے
اجازت ہو تو میں تصدیق کر لوں تیری زلفوں سےسنا ہے زندگی اک خوبصورت دام ہے ساقی
شمع خیمہ کوئی زنجیر نہیں ہم سفراںجس کو جانا ہے چلا جائے اجازت کیسی
اجازت ہو تو میں اک جھوٹ بولوںمجھے دنیا سے نفرت ہو گئی ہے
لاکھ کہتے رہیں ظلمت کو نہ ظلمت لکھناہم نے سیکھا نہیں پیارے بہ اجازت لکھنا
بات کرنے کی شب وصل اجازت دے دومجھ کو دم بھر کے لئے غیر کی قسمت دے دو
ہم ہیں اسیر ضبط اجازت نہیں ہمیںرو پا رہے ہیں آپ بدھائی ہے روئیے
نہ ہو برہم جو بوسہ بے اجازت لے لیا میں نےچلو جانے دو بیتابی میں ایسا ہو ہی جاتا ہے
دے مجھ کو شکایت کی اجازت کہ ستم گرکچھ تجھ کو مزہ بھی مرے آزار میں آوے
سارے جذبوں کے باندھ ٹوٹ گئےاس نے بس یہ کہا اجازت ہے
فیصلہ بچھڑنے کا کر لیا ہے جب تم نےپھر مری تمنا کیا پھر مری اجازت کیوں
کچھ تو مل جائے لب شیریں سےزہر کھانے کی اجازت ہی سہی
نہ تڑپنے کی اجازت ہے نہ فریاد کی ہےگھٹ کے مر جاؤں یہ مرضی مرے صیاد کی ہے
یہ جو دنیا ہے اسے اتنی اجازت کب ہےہم پہ اپنی ہی کسی بات کا غصہ اترا
اجازت ہو تو تیرا نام لکھ لوںمرے دل کا ورق سادہ ہے اب تک
اجازت کم تھی جینے کی مگر مہلت زیادہ تھیہمارے پاس مرنے کے لیے فرصت زیادہ تھی
تو فراہم نہ ہو مجھ کو یہ ہے مرضی تیریتجھ کو جب چاہوں بلا لوں یہ اجازت مجھے دے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books