aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "illato.n"
عادتاً تم نے کر دیے وعدےعادتاً ہم نے اعتبار کیا
ایک عورت سے وفا کرنے کا یہ تحفہ ملاجانے کتنی عورتوں کی بد دعائیں ساتھ ہیں
شہر کا تبدیل ہونا شاد رہنا اور اداسرونقیں جتنی یہاں ہیں عورتوں کے دم سے ہیں
گزرے ہیں میکدے سے جو توبہ کے بعد ہمکچھ دور عادتاً بھی قدم ڈگمگائے ہیں
آہٹیں سن رہا ہوں یادوں کیآج بھی اپنے انتظار میں گم
یہ عورتوں میں طوائف تو ڈھونڈ لیتی ہیںطوائفوں میں انہیں عورتیں نہیں ملتیں
مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میریتو پھر ان بد نصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی
یہاں کی عورتوں کو علم کی پروا نہیں بے شکمگر یہ شوہروں سے اپنے بے پروا نہیں ہوتیں
اس بار اجالوں نے مجھے گھیر لیا تھااس بار مری رات مرے ساتھ چلی ہے
میری آنکھ کے تارے اب نہ دیکھ پاؤ گےرات کے مسافر تھے کھو گئے اجالوں میں
شہرت کی فضاؤں میں اتنا نہ اڑو ساغرؔپرواز نہ کھو جائے ان اونچی اڑانوں میں
خود چراغ بن کے جل وقت کے اندھیرے میںبھیک کے اجالوں سے روشنی نہیں ہوتی
لگا جب یوں کہ اکتانے لگا ہے دل اجالوں سےاسے محفل سے اس کی الوداع کہہ کر نکل آئے
خدا نے گڑھ تو دیا عالم وجود مگرسجاوٹوں کی بنا عورتوں کی ذات ہوئی
پہلے تو اس کی یاد نے سونے نہیں دیاپھر اس کی آہٹوں نے کہا جاگتے رہو
پرند اونچی اڑانوں کی دھن میں رہتا ہےمگر زمیں کی حدوں میں بسر بھی کرتا ہے
اس اندھیرے میں نہ اک گام بھی رکنا یارواب تو اک دوسرے کی آہٹیں کام آئیں گی
دل میں کوئی خوشی نہیں لیکنعادتاً مسکرا رہا ہوں میں
کسی کا گھر جلے اپنا ہی گھر لگے ہے مجھےوہ حال ہے کہ اجالوں سے ڈر لگے ہے مجھے
عورتوں کی آنکھوں پر کالے کالے چشمے تھے سب کی سب برہنہ تھیںزاہدوں نے جب دیکھا ساحلوں کا یہ منظر لکھ دیا گناہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books