aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "imaarat"
اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلودھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے
خوب صورت ہے صرف باہر سےیہ عمارت بھی آدمی سی ہے
لڑکھڑا کر گر پڑی اونچی عمارت دفعتاًدفعتاً تعمیر کی کرسی پہ کھنڈر جم گیا
دیدنی ہے شکستگی دل کیکیا عمارت غموں نے ڈھائی ہے
عمارت دیر و مسجد کی بنی ہے اینٹ و پتھر سےدل ویرانہ کی کس چیز سے تعمیر ہوتی ہے
مت کرو فکر عمارت کی کوئی زیر فلکخانۂ دل جو گرا ہے اسے تعمیر کرو
بلندی دیر تک کس شخص کے حصے میں رہتی ہےبہت اونچی عمارت ہر گھڑی خطرے میں رہتی ہے
اس شہر میں خوابوں کی عمارت نہیں بنتیبہتر ہے کہ تعمیر کا نقشہ ہی بدل لو
اس عمارت کو گرا دو جو نظر آتی ہےمرے اندر جو کھنڈر ہے اسے تعمیر کرو
شکستگی میں بھی کیا شان ہے عمارت کیکہ دیکھنے کو اسے سر اٹھانا پڑتا ہے
پہلے اس نے مجھے چنوا دیا دیوار کے ساتھپھر عمارت کو مرے نام سے موسوم کیا
صدیوں کا انتشار فصیلوں میں قید تھادستک یہ کس نے دی کہ عمارت بکھر گئی
اس عمارت پر نہ کر منعم غرورہم سے عبرت لے کہ ویرانے ہیں ہم
خوابوں کی میں نے ایک عمارت بنائی اوریادوں کا اس میں ایک دریچہ بنا لیا
قائم رہے کیا عمارت دلبنیاد میں تو پڑا ہے ڈھہنا
اک عمارت مرے باہر ابھی توڑی گئی تھیایک ملبہ مرے اندر کہیں بکھرا ہوا ہے
خانۂ دل پہ بنا عرش کی تو رکھ تو سہیپھیل جاتی ہے عمارت میں زمیں تھوڑی سی
تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہومیں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو
رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کا کھٹکاہم یاد خدا کرتے ہیں کر لے نہ خدا یاد
تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھیکچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books