aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "imtihaan"
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیںابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہمسو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
اس کے خط رات بھر یوں پڑھتا ہوںجیسے کل امتحان ہو میرا
ترا یقین ہوں میں کب سے اس گمان میں تھامیں زندگی کے بڑے سخت امتحان میں تھا
یہی ہے آزمانا تو ستانا کس کو کہتے ہیںعدو کے ہو لیے جب تم تو میرا امتحاں کیوں ہو
زندگی گل ہے نغمہ ہے مہتاب ہےزندگی کو فقط امتحاں مت سمجھ
علم میں جھینگر سے بڑھ کر کامراں کوئی نہیںچاٹ جاتا ہے کتابیں امتحاں کوئی نہیں
میں اس امید پہ ڈوبا کہ تو بچا لے گااب اس کے بعد مرا امتحان کیا لے گا
ابھی زندہ ہیں ہم پر ختم کر لے امتحاں سارےہمارے بعد کوئی امتحاں کوئی نہیں دے گا
کچھ ہو رہے گا عشق و ہوس میں بھی امتیازآیا ہے اب مزاج ترا امتحان پر
کیسی ہیں آزمائشیں کیسا یہ امتحان ہےمیرے جنوں کے واسطے ہجر کی ایک رات بس
وحشتیں عشق اور مجبوریکیا کسی خاص امتحان میں ہوں
سخت مشکل تھا امتحان غزلمیرؔ کی نقل کر کے پاس ہوئے
مے وہ کیوں بہت پیتے بزم غیر میں یا ربآج ہی ہوا منظور ان کو امتحاں اپنا
ہم تو تیری کہانی لکھ آئےتو نے لکھا ہے امتحان میں کیا
یوں محبت کو عمر بھر پڑھنازندگی امتحان ہو جیسے
نہ ہوئی گر مرے مرنے سے تسلی نہ سہیامتحاں اور بھی باقی ہو تو یہ بھی نہ سہی
زندگی اک امتحاں ہے امتحاں کا ڈر نہیںہم اندھیروں سے گزر کر روشنی کہلائیں گے
اے مرے پاؤں کے چھالو مرے ہمراہ رہوامتحاں سخت ہے تم چھوڑ کے جاتے کیوں ہو
نہ مٹ سکا نہ مٹے گا کبھی نشاں میرالیا اجل نے کئی بار امتحاں میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books