aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "in.iqaad"
کوئی تم سا بھی کاش تم کو ملےمدعا ہم کو انتقام سے ہے
ساحل کے سکوں سے کسے انکار ہے لیکنطوفان سے لڑنے میں مزا اور ہی کچھ ہے
خامشی اچھی نہیں انکار ہونا چاہئےیہ تماشا اب سر بازار ہونا چاہئے
حسن کو شرمسار کرنا ہیعشق کا انتقام ہوتا ہے
اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی خوبیہوتا ہے شوق غالب اس کی نہیں نہیں پر
بوسۂ رخسار پر تکرار رہنے دیجیےلیجیے یا دیجیے انکار رہنے دیجیے
ہم نے تو خود سے انتقام لیاتم نے کیا سوچ کر محبت کی
صاف انکار اگر ہو تو تسلی ہو جائےجھوٹے وعدوں سے ترے رنج سوا ہوتا ہے
میں زخم کھا کے گرا تھا کہ تھام اس نے لیامعاف کر کے مجھے انتقام اس نے لیا
ہم نے بے انتہا وفا کر کےبے وفاؤں سے انتقام لیا
یہ وفا کی سخت راہیں یہ تمہارے پاؤں نازکنہ لو انتقام مجھ سے مرے ساتھ ساتھ چل کے
یہ ادائیں یہ اشارے یہ حسیں قول و قرارکتنے آداب کے پردے میں ہے انکار کی بات
چشم انکار میں اقرار بھی ہو سکتا تھاچھیڑنے کو مجھے پھر میری انا پوچھتی ہے
نہ وہ اقرار کرتا ہے نہ وہ انکار کرتا ہےہمیں پھر بھی گماں ہے وہ ہمیں سے پیار کرتا ہے
خود اپنے آپ سے لینا تھا انتقام مجھےمیں اپنے ہاتھ کے پتھر سے سنگسار ہوا
غموں سے بیر تھا سو ہم نے خود کشی کر لیشجر گرا کے پرندوں سے انتقام لیا
ہوگا بہت شدید تمازت کا انتقامسائے سے مل کے روئے گی دیوار دیکھنا
تجھ سے وفا نہ کی تو کسی سے وفا نہ کیکس طرح انتقام لیا اپنے آپ سے
ہر شخص پر کیا نہ کرو اتنا اعتمادہر سایہ دار شے کو شجر مت کہا کرو
جب بھی ضمیر و ظرف کا سودا ہو دوستوقائم رہو حسین کے انکار کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books