aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "inaayat"
اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلودھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے
میں وہ محروم عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سےملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
اس مہرباں نظر کی عنایت کا شکریہتحفہ دیا ہے عید پہ ہم کو جدائی کا
ابر برسے تو عنایت اس کیشاخ تو صرف دعا کرتی ہے
آج کیا لوٹتے لمحات میسر آئےیاد تم اپنی عنایات سے بڑھ کر آئے
کچھ محبت کو نہ تھا چین سے رکھنا منظوراور کچھ ان کی عنایات نے جینے نہ دیا
پرتو خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیممیں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہوتے تک
ملتی ہے زندگی میں محبت کبھی کبھیہوتی ہے دلبروں کی عنایت کبھی کبھی
ایک ساغر بھی عنایت نہ ہوا یاد رہےساقیا جاتے ہیں محفل تری آباد رہے
خواب ویسے تو اک عنایت ہےآنکھ کھل جائے تو مصیبت ہے
جب بھی غیروں کی عنایت دیکھیہم کو اپنوں کے ستم یاد آئے
ہاں مجھ پہ ستم بھی ہیں بہت وقت کے لیکنکچھ وقت کی ہیں مجھ پہ عنایات وہ تم ہو
دونوں رخسار عنایت کریں اک اک بوسہعاشقوں کے لیے سرکار سے چندا ہو جائے
ہم تو کیوں کر کہیں کہ بوسہ دوگر عنایت کرو عنایت ہے
عنایت کی کرم کی لطف کی آخر کوئی حد ہےکوئی کرتا رہے گا چارۂ زخم جگر کب تک
اب اے خدا عنایت بے جا سے فائدہمانوس ہو چکے ہیں غم جاوداں سے ہم
کوئی الزام کوئی طنز کوئی رسوائیدن بہت ہو گئے یاروں نے عنایت نہیں کی
حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہواکوئی ٹھہرا نہیں حادثہ دیکھ کر
یہ فقط آپ کی عنایت ہےورنہ میں کیا مری حقیقت کیا
لوگ مرتے بھی ہیں جیتے بھی ہیں بیتاب بھی ہیںکون سا سحر تری چشم عنایت میں نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books