aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "insaaf-o-adaalat"
رات کو رات ہی اس بار کہا ہے ہم نےہم نے اس بار بھی توہین عدالت نہیں کی
میزان عدالت ہیں مرے دیدۂ پر آبہم وزن ہر آنسو کا ہر آنسو نظر آیا
نگاہ لطف و عنایت سے فیضیاب کیامجھے حضور نے ذرے سے آفتاب کیا
لائے گئے پہلے تو سر دشت اجازتمارے گئے پھر وادئ انکار میں ہم لوگ
ہجر تھا بار امانت کی طرحسو یہ غم آخری ہچکی سے اٹھا
عشق کے ماروں کو آداب کہاں آتے ہیںتیرے کوچے میں چلے آئے اجازت کے بغیر
خود اپنی ذات سے اک مقتدی نکالتا ہوںمیں اپنا شوق امامت یوں ہی نکالتا ہوں
گنجایش عداوت اغیار یک طرفیاں دل میں ضعف سے ہوس یار بھی نہیں
تفصیل عنایات تو اب یاد نہیں ہےپر پہلی ملاقات کی شب یاد ہے مجھ کو
محراب عبادت خم ابرو ہے بتوں کاکر بیٹھے ہیں کعبے کو مسلمان فراموش
سہل کیا بار امانت کا اٹھانا ہے فلکمیں سنبھلتا ہوں مرے ساتھ سنبھلتی ہے زمیں
میں وہ محروم عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سےملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
تاریخ کائنات عبادت جنوں سے ہےعنوان عقل و ہوش ہے دیوانگی کی بات
لوگ مرتے بھی ہیں جیتے بھی ہیں بیتاب بھی ہیںکون سا سحر تری چشم عنایت میں نہیں
رکھ لیا بار امانت سر پہ بے خوفی کے ساتھاور کیا کرتا مرا دیوانہ دل تیرے لیے
یہ علامت کون سی ہے کس سے پوچھوں اے ہواپہلی رت میں ہر شجر پر زرد پتا دیکھنا
خوف دوزخ سے کبھی خواہش جنت سے کبھیمجھ کو اس طرز عبادت پہ ہنسی آتی ہے
یہی ہے عبادت یہی دین و ایماںکہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں
الطاف و کرم غیظ و غضب کچھ بھی نہیں ہےتھا پہلے بہت کچھ مگر اب کچھ بھی نہیں ہے
تری تعریف ہو اے صاحب اوصاف کیا ممکنزبانوں سے دہانوں سے تکلم سے بیانوں سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books