aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "inteqaam"
کوئی تم سا بھی کاش تم کو ملےمدعا ہم کو انتقام سے ہے
حسن کو شرمسار کرنا ہیعشق کا انتقام ہوتا ہے
ہم نے تو خود سے انتقام لیاتم نے کیا سوچ کر محبت کی
میں زخم کھا کے گرا تھا کہ تھام اس نے لیامعاف کر کے مجھے انتقام اس نے لیا
ہم ہیں مصروف انتظام مگرجانے کیا انتظام کر رہے ہیں
ہم نے بے انتہا وفا کر کےبے وفاؤں سے انتقام لیا
یہ وفا کی سخت راہیں یہ تمہارے پاؤں نازکنہ لو انتقام مجھ سے مرے ساتھ ساتھ چل کے
خود اپنے آپ سے لینا تھا انتقام مجھےمیں اپنے ہاتھ کے پتھر سے سنگسار ہوا
غموں سے بیر تھا سو ہم نے خود کشی کر لیشجر گرا کے پرندوں سے انتقام لیا
ہوگا بہت شدید تمازت کا انتقامسائے سے مل کے روئے گی دیوار دیکھنا
تجھ سے وفا نہ کی تو کسی سے وفا نہ کیکس طرح انتقام لیا اپنے آپ سے
یاد تھا سقراطؔ کا قصہ سبھی کو احترامؔسوچئے ایسے میں بڑھ کر سچ کو سچ کہتا تو کون
توقیر اندھیروں کی بڑھا دی گئی شایداک شمع جو روشن تھی بجھا دی گئی شاید
کچھ احتیاط پرندے بھی رکھنا بھول گئےکچھ انتقام بھی آندھی نے بدترین لیے
لڑکھڑا کر گر پڑی اونچی عمارت دفعتاًدفعتاً تعمیر کی کرسی پہ کھنڈر جم گیا
عجب جنون ہے یہ انتقام کا جذبہشکست کھا کے وہ پانی میں زہر ڈال آیا
یہ انتقام ہے یا احتجاج ہے کیا ہےیہ لوگ دھوپ میں کیوں ہیں شجر کے ہوتے ہوئے
خود آگ دے کے اپنے نشیمن کو آپ ہیبجلی سے انتقام لیا ہے کبھی کبھی
اس بار انتظام تو سردی کا ہو گیاکیا حال پیڑ کٹتے ہی بستی کا ہو گیا
مرنے کے ڈر سے اور کہاں تک جئے گا توجینے کے دن تمام ہوئے انتقال کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books