aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "iqaamat"
پانی ہووے آرسی اس مکھ کو دیکھزہرہ اسے کیا کہ اقامت کرے
اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلودھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے
تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہومیں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو
رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کا کھٹکاہم یاد خدا کرتے ہیں کر لے نہ خدا یاد
تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھیکچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو
تمہارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سےکوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
سودا گری نہیں یہ عبادت خدا کی ہےاے بے خبر جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے
ایک کے گھر کی خدمت کی اور ایک کے دل سے محبت کیدونوں فرض نبھا کر اس نے ساری عمر عبادت کی
میں چاہتا ہوں کہ تم ہی مجھے اجازت دوتمہاری طرح سے کوئی گلے لگائے مجھے
دوستوں سے اس قدر صدمے اٹھائے جان پردل سے دشمن کی عداوت کا گلہ جاتا رہا
اجازت ہو تو میں تصدیق کر لوں تیری زلفوں سےسنا ہے زندگی اک خوبصورت دام ہے ساقی
کرے ہے عداوت بھی وہ اس ادا سےلگے ہے کہ جیسے محبت کرے ہے
محبت عداوت وفا بے رخیکرائے کے گھر تھے بدلتے رہے
شمع خیمہ کوئی زنجیر نہیں ہم سفراںجس کو جانا ہے چلا جائے اجازت کیسی
پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھےایسے زندہ تھے کہ جینے کی علامت ہم تھے
موت کی پہلی علامت صاحبیہی احساس کا مر جانا ہے
میں تو مسجد سے چلا تھا کسی کعبہ کی طرفدکھ تو یہ ہے کہ عبادت مری بد نام ہوئی
نیند آئے تو اچانک تری آہٹ سن لوںجاگ اٹھوں تو بدن سے تری خوشبو آئے
قطع کیجے نہ تعلق ہم سےکچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی
یہی ہے عبادت یہی دین و ایماںکہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books