aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "iraade"
ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوںکہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ایسا نہ ہو جائے
میں لوٹنے کے ارادے سے جا رہا ہوں مگرسفر سفر ہے مرا انتظار مت کرنا
کیا ارادے ہیں وحشت دل کےکس سے ملنا ہے خاک میں مل کے
شعورؔ صرف ارادے سے کچھ نہیں ہوتاعمل ہے شرط ارادے سبھی کے ہوتے ہیں
جن کے مضبوط ارادے بنے پہچان ان کیمنزلیں آپ ہی ہو جاتی ہیں آسان ان کی
عبث الزام مت دو مشکلات راہ کو راہیؔتمہارے ہی ارادے میں کمی معلوم ہوتی ہے
پہاڑ بھانپ رہا تھا مرے ارادے کووہ اس لیے بھی کہ تیشہ مجھے اٹھانا تھا
معاذ اللہ مے خانے کے اوراد سحرگاہیاذاں میں کہہ گیا میں ایک دن یا پیر مے خانہ
کیا اضطراب شوق نے مجھ کو خجل کیاوہ پوچھتے ہیں کہئے ارادے کہاں کے ہیں
کبھی ان کو ملتی نہیں کوئی منزلبدلتے ہیں جو ہر قدم پر ارادے
بے وجہ نہ بدلے تھے مصور نے ارادےمیں اس کے خیالات میں پہلے بھی کہیں تھا
تالاب ارادے کا بھرے پل میں لبالبجب یار کے دریائے کرم سوں لہر آوے
ارادے گرچہ لہروں کے بڑے صدمات والے ہیںیہ دریا کو بتا دینا کہ ہم گجرات والے ہیں
ارادے پھر بھی مستحکم بہت ہیںمری راہوں میں پیچ و خم بہت ہیں
شام ہے یہ وعدے کی عشق کے ارادے کیاک جواں سا سناٹا اک حسین خاموشی
اے بھٹکنے کے ارادے سے نکلنے والوہم سے کچھ دشت نوردی کا ہنر لے جاؤ
محبت کا مزا ہوتا ہے شادی کے ارادے تکپھر اس کے بعد جو ہوتا ہے سب بے کار ہوتا ہے
بہت نزدیک آتی جا رہی ہوبچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا
بچھڑنے کا ارادہ ہے تو مجھ سے مشورہ کر لومحبت میں کوئی بھی فیصلہ ذاتی نہیں ہوتا
تھا ارادہ تری فریاد کریں حاکم سےوہ بھی اے شوخ ترا چاہنے والا نکلا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books