aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "irshad kamil"
مجھ کو تلاش کرتے ہو اوروں کے درمیاںحیران ہو رہا ہوں تمہارے گمان پر
بلا سبب تو کوئی برگ بھی نہیں ہلتاتو اپنے آج پہ اثرات کل کے دیکھ ذرا
وہ زمانے کا تغیر ہو کہ موسم کا مزاجبے ضرر دونوں ہیں نیرنگی آدم کے سوا
وہ آئے تو لگا غم کا مداوا ہو گیا ہےمگر یہ کیا کہ غم کچھ اور گہرا ہو گیا ہے
کبھی ان کا نہیں آنا خبر کے ذیل میں تھامگر اب ان کا آنا ہی تماشا ہو گیا ہے
خاک صحرا تو بہت دور ہے اے وحشت دلکیوں نہ ذہنوں پہ جمی گرد اڑا دی جائے
یہ مانا سیل اشک غم نہیں کچھ کم مگر ارشدؔذرا اترا نہیں دریا کہ بنجر جاگ اٹھتا ہے
کوئی ملا تو کسی اور کی کمی ہوئی ہےسو دل نے بے طلبی اختیار کی ہوئی ہے
مدتوں آنکھیں وضو کرتی رہیں اشکوں سےتب کہیں جا کے تری دید کے قابل ہوا میں
میرے ہونے میں کسی طور سے شامل ہو جاؤتم مسیحا نہیں ہوتے ہو تو قاتل ہو جاؤ
عشق کیا کار ہوس بھی کوئی آسان نہیںخیر سے پہلے اسی کام کے قابل ہو جاؤ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books