aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "isUM"
ہم نے تجھے دیکھا نہیں کیا عید منائیںجس نے تجھے دیکھا ہو اسے عید مبارک
مری زبان کے موسم بدلتے رہتے ہیںمیں آدمی ہوں مرا اعتبار مت کرنا
ذرا سا ساتھ دو غم کے سفر میںذرا سا مسکرا دو تھک گیا ہوں
بدل گیا ہے زمانہ بدل گئی دنیانہ اب وہ میں ہوں مری جاں نہ اب وہ تو تو ہے
زمانوں بعد ملے ہیں تو کیسے منہ پھیروںمرے لیے تو پرانی شراب ہیں مرے دوست
مجھ سے چھڑوائے مرے سارے اصول اس نے ظفرؔکتنا چالاک تھا مارا مجھے تنہا کر کے
شام کے سائے میں جیسے پیڑ کا سایا ملےمیرے مٹنے کا تماشا دیکھنے کی چیز تھی
مرا گمان ہے شاید یہ واقعہ ہو جائےکہ شام مجھ میں ڈھلے اور سب فنا ہو جائے
مجھے مناؤ نہیں میرا مسئلہ سمجھوخفا نہیں میں پریشان ہوں زمانے سے
تمام شہر گرفتار ہے اذیت میںکسے کہوں مرے احباب کی خبر رکھے
گزشتہ سال کوئی مصلحت رہی ہوگیگزشتہ سال کے سکھ اب کے سال دے مولا
وہ جو آنسوؤں کی زبان تھی مجھے پی گئیوہ جو بے بسی کے کلام تھے مجھے کھا گئے
کبھی یہ غلط کبھی وہ غلط کبھی سب غلطیہ خیال پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے
تیز اتنا ہی اگر چلنا ہے تنہا جاؤ تمبات پوری بھی نہ ہوگی اور گھر آ جائے گا
وہ ساری خوشیاں جو اس نے چاہیں اٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیںہمارے حصے میں عذر آئے جواز آئے اصول آئے
کھینچ لائی ہے ترے دشت کی وحشت ورنہکتنے دریا ہی مری پیاس بجھانے آتے
بہت ضخیم کتابوں سے چن کے لایا ہوںانہیں پڑھو ورق انتخاب ہیں مرے دوست
وقت بے وقت جھلکتا ہے مری صورت سےکون چہرہ مری تشکیل میں آیا ہوا ہے
بہت روئی ہوئی لگتی ہیں آنکھیںمری خاطر ذرا کاجل لگا لو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books