aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ishq-o-mushk"
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
تو جو تلوار سے نہلائے لہو میں مجھ کوغسل صحت ہوا بھی عشق کی بیماری سے
یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہےکہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے
وہ چیز جس کے لیے ہم کو ہو بہشت عزیزسوائے بادۂ گلفام مشک بو کیا ہے
وہ زلف مشک بو بکھری ہوئی تھیکھلی چوری نسیم صبح دم کی
سراپا رہن عشق و نا گزیر الفت ہستیعبادت برق کی کرتا ہوں اور افسوس حاصل کا
جس کو سب کہتے ہیں سمندر ہےقطرۂ اشک دیدۂ تر ہے
لاغر ایسا وحشت عشق لب شیریں میں ہوںچیونٹیاں لے جاتی ہیں دانہ مری زنجیر کا
سینے میں مرے داغ غم عشق نبی ہےاک گوہر نایاب مرے ہاتھ لگا ہے
سبوئے فلسفۂ عشق و کہکشان حیاتشعاع قہر تبسم, چراغ دیدۂ نم
ہجر کی انجمن سے ہر ساعتاشک بے تاب کی طرح گزری
اشک غم الفت میں اک راز نہانی ہےپی جاؤ تو امرت ہے بہہ جائے تو پانی ہے
اشک و لخت جگر آنکھوں سے رواں ہیں ؔمعروفاب کوئی لعل چنے یا در مشہور چنے
کار زار عشق و سر مستی میں نصرت یاب ہوںوہ جنونی دار تک جانے کو جو بیتاب ہوں
تو نے تاروں سے شب کی مانگ بھریمجھ کو اک اشک صبح گاہی دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books