aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "itr-e-bahaar"
کہتے ہیں عندلیب گرفتار مجھ کو دیکھامید جیونے کی نہیں اس بہار میں
تو ہے معنی پردۂ الفاظ سے باہر تو آایسے پس منظر میں کیا رہنا سر منظر تو آ
دیکھ کر میرا دشت تنہائیرنگ روئے بہار اترا ہے
ابر بہار اب بھی جچتا نہیں نظر میںکچھ آنسوؤں کے قطرے اب بھی ہیں چشم تر میں
فتویٰ دیا ہے مفتیٔ ابر بہار نےتوبہ کا خون بادہ کشوں کو حلال ہے
ابر بہار باد صبا اپنی راہ لیںمجنوں کو کائنات کسی کام کی نہیں
ان کو یاں وعدے پہ آ لینے دے اے ابر بہارجس قدر چاہنا پھر بعد میں برسا کرنا
جو میری چشم کے پردے شریک ہو جاتےکمال دامن ابر بہار بڑھ جاتا
آمد پہ تیری عطر و چراغ و سبو نہ ہوںاتنا بھی بود و باش کو سادہ نہیں کیا
کچھ اور کوئی ابر بہاری کو نہ سمجھےاڑتا ہے یہ رومال مرے دیدۂ تر کا
دن کٹ رہے ہیں کشمکش روزگار میںدم گھٹ رہا ہے سایۂ ابر بہار میں
فصل بہار تیغ خزاں سے اتار کےاہل جہاد آئے ہیں بچوں کو مار کے
تمہید تھی جنوں کی گریباں ہوا جو چاکیعنی یہ خیر مقدم فصل بہار تھا
فضا تبسم صبح بہار تھی لیکنپہنچ کے منزل جاناں پہ آنکھ بھر آئی
فیض ایام بہار اہل قفس کیا جانیںچند تنکے تھے نشیمن کے جو ہم تک پہنچے
کرتے ہیں ارباب دل اندازۂ جوش بہارمیرا دامن دیکھ کر میرا گریباں دیکھ کر
بکھری ہر سو پڑی ہیں زنجیریںجوش رنگینیٔ بہار نہ پوچھ
کیا سن چکے ہیں آمد فصل بہار ہاتھجاتے ہیں سوئے جیب جو بے اختیار ہاتھ
مجھے اس جنوں کی ہے جستجو جو چمن کو بخش دے رنگ و بوجو نوید فصل بہار ہو مجھے اس نظر کی تلاش ہے
بے شک حضور ساقیٔ بزم بہار ہیںلیکن خود اپنی تشنہ لبی بھی نبھائیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books