aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "itr-e-suhaag"
آمد پہ تیری عطر و چراغ و سبو نہ ہوںاتنا بھی بود و باش کو سادہ نہیں کیا
اک پل میں جھڑی ابر تنک مایہ کی شیخیدیکھا جو مرا دیدۂ پر آب نہ ٹھہرا
ابر نیساں کی بھی جھڑ جائے گی پل میں شیخیدیدۂ تر کو اگر اشک فشاں کیجئے گا
شراب لاؤ کباب لاؤ ہمارے دل کو نہ اب گھٹاؤشروع دود قدح ہو جلدی کہ سر پہ ابر بہار آیا
رنج و غم اور الم و درد کا لشکر نکلےعشق تو تب ہے جب آنکھوں سے سمندر نکلے
اک عمر ہو گئی ہے اسے چاہتے ہوئےاک عمر سے یہ بار گراں ڈھو رہے ہیں ہم
محبت کی بھی تو اک بے وفا سےیہ قتل خود نہیں تو اور کیا ہے
مشکل ہے روک آہ دل داغ دار کیکہتے ہیں سو سنار کی اور اک لہار کی
یہ ابر ہے یا فیل سیہ مست ہے ساقیبجلی کے جو ہے پاؤں میں زنجیر ہوا پر
ترے ہی نام کی سمرن ہے مجھ کو اور تسبیحتو ہی ہے ورد ہر اک صبح و شام عاشق کا
کی ہے استاد ازل نے یہ رباعی موزوںچار عنصر کے سوا اور ہے انسان میں کیا
جوں موج ہاتھ ماریے کیا بحر عشق میںساحل نصیرؔ دور ہے اور دم نہیں رہا
بنا کر من کو منکا اور رگ تن کے تئیں رشتہاٹھا کر سنگ سے پھر ہم نے چکناچور کی تسبیح
آتا ہے تو آ وعدہ فراموش وگرنہہر روز کا یہ لیت و لعل جائے تو اچھا
خدا گواہ ہے میں شغل بت پرستی میںسوائے عشق کسی کام سے نہیں واقف
دود آہ جگری کام نہ آیا یاروورنہ روئے شب ہجر اور بھی کالا کرتا
بجائے آب مے نرگسی پلا مجھ کوغذا کچھ اور نہ بادام کے سوا ٹھہرا
ہم ہیں اور مجنوں ازل سے خانہ پرورد جنوںاس نے کی صحرا نوردی ہم نے گلیاں دیکھیاں
آمد و شد کوچے میں ہم اس کے کیوں نہ کریں مانند نفسزندگی اپنی جانتے ہیں اس واسطے آتے جاتے ہیں
سپر رکھتا ہوں میں بھی آفتابی ساغر مے کیمجھے اے ابر تیغ برق کو چمکا کے مت دھمکا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books