aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "itraa"
اک اور دریا کا سامنا تھا منیرؔ مجھ کومیں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
شبنم کے آنسو پھول پر یہ تو وہی قصہ ہواآنکھیں مری بھیگی ہوئی چہرہ ترا اترا ہوا
زمین جب بھی ہوئی کربلا ہمارے لیےتو آسمان سے اترا خدا ہمارے لیے
تمام جسم کی عریانیاں تھیں آنکھوں میںوہ میری روح میں اترا حجاب پہنے ہوئے
کچرے سے اٹھائی جو کسی طفل نے روٹیپھر حلق سے میرے کوئی لقمہ نہیں اترا
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
بہت قدیم نہیں کل کا واقعہ ہے یہمیں اس زمین پہ اترا تھا تیری ذات کے ساتھ
محبت آپ ہی منزل ہے اپنینہ جانے حسن کیوں اترا رہا ہے
میں دنیا کے معیار پہ پورا نہیں اترادنیا مرے معیار پہ پوری نہیں اتری
دل کی دہلیز پہ جب شام کا سایہ اتراافق درد سے سینے میں اجالا اترا
کس نے دیکھے ہیں تری روح کے رستے ہوئے زخمکون اترا ہے ترے قلب کی گہرائی میں
رات آنگن میں چاند اترا تھاتم ملے تھے کہ خواب دیکھا تھا
آسماں جھانک رہا ہے خالدؔچاند کمرے میں مرے اترا ہے
یہ جو دنیا ہے اسے اتنی اجازت کب ہےہم پہ اپنی ہی کسی بات کا غصہ اترا
سب اپنے اپنے دیوں کے اسیر پائے گئےمیں چاند بن کے کئی آنگنوں میں اترا ہوں
بڑی عمر کے بعد ان آنکھوں میں کوئی ابر اترا تری یادوں کامرے دل کی زمیں آباد ہوئی مرے غم کا نگر شاداب ہوا
اب جو لہر ہے پل بھر بعد نہیں ہوگی یعنیاک دریا میں دوسری بار اترا نہیں جا سکتا
اترا تھا جس پہ باب حیا کا ورق ورقبستر کے ایک ایک شکن کی شریک تھی
میں تیری روح میں اترا ہوا ملوں گا تجھےاور اس طرح کہ تجھے کچھ خبر نہیں ہونی
آساں تو نہیں اپنی ہستی سے گزر جانااترا جو سمندر میں دریا تو بہت رویا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books