aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "izaafa"
کچھ طلب میں بھی اضافہ کرتی ہیں محرومیاںپیاس کا احساس بڑھ جاتا ہے صحرا دیکھ کر
اب تجھے کیسے بتائیں کہ تری یادوں میںکچھ اضافہ ہی کیا ہم نے خیانت نہیں کی
توجہ چارہ گر کی باعث تکلیف ہے بیخودؔاضافہ ہے مصیبت میں دواؤں کا اثر کرنا
مروت میں ہونے لگا ہے اضافہمحبت میں آنے لگی ہے کمی
جن خیالوں کے الٹ پھیر میں الجھیں سانسیںان میں کچھ اور بھی سانسوں کا اضافہ کر لیں
ایک محبت کافی ہےباقی عمر اضافی ہے
بعض چہرے بہت حسین سہیپھر بھی کتنوں سے دوستی کی جائے
تجھے آغاز ہی سے پڑھ لیا تھاترے چہرے پہ سب لکھا ہوا تھا
ایسی ہی بے چہرگی چھائی ہوئی ہے شہر میںآپ اپنا عکس ہوں میں آپ آئینہ ہوں میں
قرب کا اس کے اٹھا کر فائدہہجر کا ساماں اکٹھا کر لیا
ہونٹوں سے اس درد کی خوشبو آ کر جسم میں پھیل گئیکتنا درد اکٹھا تھا اس ٹھنڈی سی پیشانی میں
نشتر جیسا اندر اک چبھتا کانٹا ہےجانے اس نے دکھ بانٹا یا دل بانٹا ہے
وہ میرے خواب لے کے سرہانے کھڑا رہامیں سو رہی تھی اس نے جگایا نہیں مجھے
خواب میں جاگتی بے خوابی پتا پوچھتی ہےکیا کہیں نیند بھی ہوتی ہے سلانے والی
کل مرے قتل کو اس ڈھب سے وہ بانکا نکلامنہ سے جلاد فلک کے بھی اہاہا نکلا
اب بھی مت پوچھ مرے دل میں ہے کیا رہنے دےبات ویسے بھی نہیں تجھ کو بتانے والی
دریافت کر لیا ہے بسایا نہیں مجھےسامان رکھ دیا ہے سجایا نہیں مجھے
دن کی آنکھیں بند ہوئی ہیںآنکھوں میں ہے رات خبر لو
سب ممکن ہے فرض ہی کر لوخوشبو اپنی اوک میں بھر لو
بے کسی کے درد نے لو دی جل اٹھا اک چراغرفتہ رفتہ اس سے پھر سارا جہاں روشن ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books