aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "izhaar-e-shukriya"
ہم عصروں میں یہ چھیڑ چلی آئی ہے اظہرؔیاں ذوقؔ نے غالبؔ کو بھی غالب نہیں سمجھا
بوس و کنار کے لئے یہ سب فریب ہیںاظہار پاک بازی و ذوق نظر غلط
زباں خاموش مگر نظروں میں اجالا دیکھااس کا اظہار محبت بھی نرالا دیکھا
کٹ گئی احتیاط عشق میں عمرہم سے اظہار مدعا نہ ہوا
کبھی میں جرأت اظہار مدعا تو کروںکوئی جواز تو ہو لطف بے سبب کے لئے
تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتالفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
کس سے اظہار مدعا کیجےآپ ملتے نہیں ہیں کیا کیجے
اظہار مدعا کا ارادہ تھا آج کچھتیور تمہارے دیکھ کے خاموش ہو گیا
واقف ہیں خوب آپ کے طرز جفا سے ہماظہار التفات کی زحمت نہ کیجیے
کیجے اظہار محبت چاہے جو انجام ہوزندگی میں زندگی جیسا کوئی تو کام ہو
ان سے اظہار مدعا نہ کیاکیا کیا میں نے ہائے کیا نہ کیا
بھرے ہوں آنکھ میں آنسو خمیدہ گردن ہوتو خامشی کو بھی اظہار مدعا کہیے
اظہار عشق اس سے نہ کرنا تھا شیفتہؔیہ کیا کیا کہ دوست کو دشمن بنا دیا
پوچھا ہے غیر سے مرے حال تباہ کواظہار دوستی بھی کیا دشمنی کے ساتھ
اظہار خموشی میں ہے سو طرح کی فریادظاہر کا یہ پردہ ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
ان سے اظہار محبت جو کوئی کرتا ہےدور سے اس کو دکھا دیتے ہیں تربت میری
اظہار حال کا بھی ذریعہ نہیں رہادل اتنا جل گیا ہے کہ آنکھوں میں نم نہیں
تو نے جس بات کو اظہار محبت سمجھابات کرنے کو بس اک بات رکھی تھی ہم نے
ہیں سو طریقے اور بھی اے بے قرار دلاظہار شکوہ شکوے کے انداز میں نہ ہو
وہ لمحہ زیست کا لعنت ہے آدمی کے لیےجھکے جو سر کہیں اظہار بندگی کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books