aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jaa.o"
ہمیں بھی نیند آ جائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گےابھی کچھ بے قراری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
اسے کیوں ہم نے دیا دل جو ہے بے مہری میں کامل جسے عادت ہے جفا کیجسے چڑھ مہر و وفا کی جسے آتا نہیں آنا غم و حسرت کا مٹانا جو ستم میں ہے یگانہ
اب تو مل جاؤ ہمیں تم کہ تمہاری خاطراتنی دور آ گئے دنیا سے کنارا کرتے
سنے جاتے نہ تھے تم سے مرے دن رات کے شکوےکفن سرکاؤ میری بے زبانی دیکھتے جاؤ
کسی بے وفا کی خاطر یہ جنوں فرازؔ کب تکجو تمہیں بھلا چکا ہے اسے تم بھی بھول جاؤ
چہرے پہ مرے زلف کو پھیلاؤ کسی دنکیا روز گرجتے ہو برس جاؤ کسی دن
آؤ مل جاؤ کہ یہ وقت نہ پاؤ گے کبھیمیں بھی ہمراہ زمانہ کے بدل جاؤں گا
اتنا تو بتا جاؤ خفا ہونے سے پہلےوہ کیا کریں جو تم سے خفا ہو نہیں سکتے
چاند سا مصرعہ اکیلا ہے مرے کاغذ پرچھت پہ آ جاؤ مرا شعر مکمل کر دو
آدھی سے زیادہ شب غم کاٹ چکا ہوںاب بھی اگر آ جاؤ تو یہ رات بڑی ہے
ماں نے لکھا ہے خط میں جہاں جاؤ خوش رہومجھ کو بھلے نہ یاد کرو گھر نہ بھولنا
میرے ہونے میں کسی طور سے شامل ہو جاؤتم مسیحا نہیں ہوتے ہو تو قاتل ہو جاؤ
تم گئے رونق بہار گئیتم نہ جاؤ بہار کے دن ہیں
میرے گھر کے تمام دروازےتم سے کرتے ہیں پیار آ جاؤ
انیسؔ دم کا بھروسا نہیں ٹھہر جاؤچراغ لے کے کہاں سامنے ہوا کے چلے
مصلحت کا یہی تقاضا ہےوہ نہ مانیں تو مان جاؤ تم
ہاں وہ نہیں خدا پرست جاؤ وہ بے وفا سہیجس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں
وہ کہتے ہیں ہر چوٹ پر مسکراؤوفا یاد رکھو ستم بھول جاؤ
ہے عید کا دن آج تو لگ جاؤ گلے سےجاتے ہو کہاں جان مری آ کے مقابل
ہچکیاں رات درد تنہائیآ بھی جاؤ تسلیاں دے دو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books